05:53 pm
سعودی عرب سے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ انشورنس پیکیج کی قیمت میں 63 فیصد تک کمی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 جنوری 2023ء سے سعودی عرب سے باہر سے آنے والے
زائرین کے لیے عمرہ انشورنس پیکیج کی قیمت میں 63 فیصد تک کمی کرکے نئی قیمت 87.4 ریال مقرر کی گئی ہے جو اس سے پہلے 235.57 ریال تھی، لہٰذا اب بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو مکمل انشورنس پیکیج کے لیے صرف 87.4 ریال ادا کرنا ہوں گے۔وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائرین کو انشورنس پیکیج سعودی عرب آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا، عمرہ زائر کو مکمل انشورنس پیکیج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج دی جائے گی، جن میں طبی معائنہ، ادویات، ہسپتال میں علاج و کھانا پینا، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولیات، ڈائلاسز، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورتحال، دانتوں کے ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت بھی شامل ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکیج کا حصہ ہوگی، متوفی کی میت کی اس کے آبائی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی انشورنس پیکیج کے تحت کی جائے گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکیج کی قیمت میں کمی اچھا اقدام ہے، عمرہ زائر کے مکمل انشورنس پیکیج میں سفری مسائل کی بھی کوریج شامل کئی گئی ہے، جس کے تحت پرواز میں تاخیر یا پرواز کی منسوخی پر معاوضہ وغیرہ دیا جائے گا، انشورنس کرانے والے کو یہ تمام سہولیات عمرہ انشورنس پیکیج کے تحت دی جائیں گی اور ایک لاکھ ریال تک معاوضے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج