12:22 pm
مکہ مکرمہ کی سرزمین پر ہریالی اور سفید بگلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

جدہ (نیوزڈیسک)بارشوں کی لہر کے بعد مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سبزے کا بچھونا بچھ
گیا ، وادیاں سرسبز و شاداب نخلستان میں تبدیل ہو گئیں، ہرطرف ہریالی اور مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سفید بگلے عوام اورسیاحوں کی توجہ کر مرکز بن گئے ۔بارش کے بعد مکہ کے آسمان پرخوبصورت پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے جھنڈ ہیں جنہیں مکہ معظمہ کے پہاڑوں پر محو استراحت اور فضا میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پرندوں کی وجہ سےبننے والی خوبصورتی کا عکس سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹوگرافر منصور الحربی نے ان مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ انہوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مکہ مکرمہ کے علاقے کے ماحول اور فطرت کی تصویر کشی کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ میں نے مسلسل بارشوں کے نظارے بھی کیے۔ جب میں مکہ مکرمہ کے شمال میں جموم کے علاقے سے گذرا تو پرندوں کے نظارے نے مجھے روک لیا۔ یہ سب نقل مکانی کرنے والے پرندے تھے اور ان کی وجہ سے مکہ معظمہ کے پہاڑوں کا منظر بہت خوبصورت اور دلکش تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پرندوں کی بہ دولت زمین کی تزئین اور سبز رنگ میں ڈھکے پہاڑوں کی زیادہ زاویوں میں تصاویر لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفید بگلے کی پہچان ایک بڑی اور موٹی پیلے رنگ کی چونچ سے ہوتی ہےاوراس کی لمبی سرمئی سبز ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ بڑی جھیلوں کے قریب درختوں پر افزائش پاتا ہے اور وسیع گیلے علاقوں تک سفر کرتا ہے۔ یہ پرندہ اتھلے پانیوں میں اپنی خوراک تلاش کرتا ہے۔ خشک جگہوں میں کیڑے، پانی میں مچھلیاں، مینڈک، کبھی کبھار رینگنے والے جانور اور چھوٹے کیڑے کھاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج