02:11 pm
زیرتعمیر عمارت گرنے سے دبئی لرزاٹھا، شہر بھر میں خوف طاری

زیرتعمیر عمارت گرنے سے دبئی لرزاٹھا، شہر بھر میں خوف طاری

02:11 pm

دبئی (نیوزڈیسک)دبئی میں زیرتعمیر عمارت اچانک گر گئی ۔ خوفناک دھمکے سے ارد گرد کی عمارتیں لرز گئیں ، لوگوں میں
خوف وہراس، عمارت گرنے سے پیدا زوردار دھماکےکے بعد عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہم نے سمجھا کے دبئی میں زلزلہ آگیاجس کی وجہ سے ان کی عمارات جن میں یہ ارتاش پیدا ہوا۔دبئی کے میڈیا سٹی کے قریب دبئی پرل نامی زیر تعمیر ایک بڑی عمارت کے اچانک گرنے سے میڈیا سٹی کے لوگ بھی یہ سمجھ کر خوف زدہ ہو گئے کہ جیسے زلزلہ سا آگیا ہو۔میڈیا سٹی سے ایک ٹویٹر صارف پوجا شرما نے اپنا یہ خوف ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیے کیا میں اکیلی ہوں جس نے دبئی میں ایک بڑا زلزلہ محسوس کیا؟ ایک اور ٹویٹر صارف سونی سنگھا اپنے ٹویٹ میں لکھا مجھے لگا جیسے دبئی میں زلزلہ آیا ہے ، کیا کسی اور نے بھی ایسا محسوس کیا کہ ان کی بلڈنگز بھی لرز اٹھیں؟واضح رہے دبئی پرل کی اس گر جانے والی عمارت کے چار ٹاور تھے جن میں 140 اپارٹمنٹس ، سات فائیو سٹار ہوٹلز اور ساٹھ سے زیادہ ریستوران ڈیزائن کا حصہ تھے۔جبکہ 1600 افراد کے بیٹھ سکنے والا ایک تھیٹر بھی اس عمارت کا حصہ تھا۔ اس کی تعمیر میڈیا سٹی، انٹر نیٹ سٹی اور نالج ویلیج کے نزدیک جاری تھی۔ عمارت کے گرنے کی خبر جلد ہی پورے دبئی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس سے لوگوں کو اطیمنان ہو گیا کہ یہ کوئی خوف ناک اور تباہ کن زلزلہ نہیں تھا صرف دبئی پرل کا انہدام ہوا ہے۔یاد رہے 2021 میں ایران کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے امارات میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ حتیٰ کہ ایران اور دبئی میں آفٹر شاکس بھی یکساں طور پر محسوس کئے جاتے رہے۔اسی طرح سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق 2022 میں جنوبی ایران نے رچر سکیل پر 6،00 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی امارات میں محسوس کیے گئے تھے۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے