04:28 pm
بھارت میں گھریلوملازمائیں بھی جنسی تشدد، استحصال کا شکار، خوفناک رپورٹ سامنے آگئی

بھارت میں گھریلوملازمائیں بھی جنسی تشدد، استحصال کا شکار، خوفناک رپورٹ سامنے آگئی

04:28 pm

بمبئی (نیوزڈیسک) دہلی کے نواحی علاقے گروگرام میں تعلیم یافتہ اور متمول جوڑے کو اپنی 14سالہ ملازمہ کو
تشدد اور جنسی طورپر ہراساں کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے پانچ ماہ تک مبینہ طور پر گھر میں قید رہنے کے بعد مشرقی ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو بازیاب کرایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے جسم پر چوٹ کے جو نشانات ہیں وہ تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔مذکورہ جوڑا لڑکی پر مسلسل تشدد اور جنسی طورپر ہراساں کر رہا تھا۔ اسے کھانا نہیں دیا جاتا تھا اور کسی وجہ کے بغیر مارا پیٹا جاتا تھا۔ اس کے چہرے اور پاوں پر چوٹ کے نشانات تھے۔‘‘یہ واقعہ گزشتہ سال کے اسی طرح کے ایک دیگر واقعے سے ملتا جلتا ہے، جس میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک سینئر رہنما سیما پاترا کو مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ جسمانی طورپر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔سیما پاترا مبینہ طورپراپنی 29سالہ ملازمہ کو گرم توے اور لوہے کی سلاخوں سے پیٹا کرتی تھیں۔ سول سوسائٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور بعض اوقات اسے فرش سے پیشاب چاٹنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ ملازمہ کو کئی دنوں تک بغیر کھانا اور پانی دیے کمرے میں بند رکھا جاتا تھا۔گوکہ ان واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی سطح پر غم و غصے کا اظہار تو کیا گیا تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے واقعات دہلی، ممبئی، کولکتہ، بنگلور اور چنئی جیسے میٹرو پولیٹن شہروں میں عام ہیں۔ البتہ جب کبھی یہ خطرناک صورت اختیار کرلیتے ہیں تو لوگوں کو اس کا علم ہوتا ہے۔بھارت میں گھریلو ملازمین کو انتہائی کم تنخواہ دینے، زیادہ کام کرانے اور آجروں کے ذریعہ بدسلوکی کی وسیع تر اطلاعات ہیں۔ کورونا کی عالمی وبا کے دوران بہت سے جزوقتی ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کچھ گھریلو ملازمین بدسلوک آجرین کے چنگل میں مہینوں پھنسے رہے۔سماجی کارکنان برسوں سے حکومت پر گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بھارتی قانون کے تحت انہیں باضابطہ ملازم نہیں تسلیم کیا جاتا، جس کا مطلب ہے کہ انہیں بنیادی حقوق مثلاً کم از کم اجرت، سماجی تحفظ کے فوائد اور استحصال اور بدسلوکی کے خلاف تحفظ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔دہلی ڈومیسٹک ورکرز یونین کی انیتا جونیجہ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ان گھریلو ملازمین کے لیے فوائد اور تحفظات کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے حکام کی جانب سے تعاون اب تک انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ ہم ان ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاع دینے کے لیے ایک ہیلپ لائن چلاتے ہیں، لیکن ہزاروں ملازمین ایسے ہیں جواپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو خاموشی سے برداشت کرلیتے ہیں۔‘‘جونیجہ کا خیال ہے کہ صرف دہلی میں آٹھ لاکھ سے دس لاکھ کے قریب جزوقتی گھریلو ملازمین ہیں جب کہ پندرہ لاکھ کے قریب کل وقتی گھریلو ملازمین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت کمزور ہیں اور انہیں اپنے حقوق کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اس لیے ان سے نہ صرف زیادہ کام لیا جاتا ہے بلکہ استحصال بھی کیا جاتا ہے۔بہت سے معاملات میں یہ پایا گیا کہ جھارکھنڈ،، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں سے ہجرت کرنے والی ملازمائیں زیادہ استحصال اور جبری مشقت کا شکار ہوئیں۔ ایسے واقعات کم عمر خواتین کے ساتھ زیادہ پیش آئے۔ گھریلو ملازم فراہم کرنے کا کام کرنے والی نجی ایجنسیاں ان خواتین کو گمراہ کرکے اور جھوٹے وعدے کرکے دہلی جیسے میٹروپولیٹن شہروں میں لاتی ہیں۔ اس طرح وہ بھی ان کے استحصال میں شریک ہیں۔سجاتا مودی پین تھوزیلالرگل سنگم کی صدر ہیں۔ یہ خواتین کارکنوں کی ٹریڈ یونین ہے اور جنوبی تمل ناڈو میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سرگرم ہے۔ یہ غیر سرکاری تنظیم گھریلو ملازمین کے کام کے حالات اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وکالت کرتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چنئی میں گھریلو ملازمین کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہیں شہر سے دور کچی آبادیوں میں رہنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا