11:32 am
امریکی صدر کیلئے دیوہیکل جمبو جٹ ’’ایئرفورس ون طیارے کی منظوری

امریکی صدر کیلئے دیوہیکل جمبو جٹ ’’ایئرفورس ون طیارے کی منظوری

11:32 am

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ہوائی سفر کیلئے مخصوص طیارے ’ایئر فورس ون‘ ( Air Force One ) کے نئے ڈیزائن کی منظوری دیدی ۔ اس دیو ہیکل جمبو جیٹ کو مخصوص نیلے اور سفید رنگ میں ہی رکھا جائے گا۔امریکی ایئر فورس کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے طیاروں میں نیلے اور سفید رنگ کی کلر ٹون برقرار رکھی جائے گی، لیکن یہ قدرے منفرد اور جدید خصوصیات کی حامل ہو گی۔امریکی حکومت نے ’بوئنگ‘ کمپنی ( Boeing ) کو دو بوئنگ 747 طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا کانٹریکٹ دے رکھا ہے جو آئندہ چند برسوں میں صدر کے زیرِ استعمال موجودہ طیاروں کی جگہ لیں گے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر اپنے دوروں کے لیے ’ایئر فورس ون‘ میں سفر کرتے ہیں۔ اس طرح کے دو طیارے صدر کے زیرِ استعمال ہوتے ہیں۔ امریکا کے صدر کے زیرِ استعمال طیاروں کا کال سائن ’ایئر فورس‘ ہے۔اس سے قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایئر فورس ون‘ کے لیے سرخ، سفید اور نیلے رنگوں پر مشتمل کلر ٹون کی منظوری دی تھی۔طیارے کے رنگ کی تبدیلی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئر فورس کی جانب سے جائزے میں یہ بتایا گیا تھا کہ گہرے رنگ کا استعمال نہ صرف طیاروں کی اپ گریڈیشن کا خرچ بڑھائے گا بلکہ اس کی ڈلیوری میں بھی تاخیر ہو گی۔ایئر فورس کے مطابق نئے طیاروں میں الیکٹریکل پاوور اپ گریڈ، طبی سہولیات اور سیلف ڈیفنس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔ پہلا طیارہ 2027 جب کہ دوسرا 2028 تک امریکی صدر کے زیرِ استعمال آ جائے گا۔طیاروں کی موجودہ قسم کا استعمال سب سے پہلے امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سینئر نے 1989 میں کیا تھا وہ 1993 تک اپنے منصب پر فائز رہے تھے۔وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ کے مطابق ایئر فورس ون کے لیے تیار کیے گئے طیاروں کو دنیا کے جدید ترین آلات اور سہولتوں سے لیس کیا جاتا ہے۔ایئر فورس ون کے طیاروں کی دیکھ بھال اور انتظام ’پریزیڈینشل ایئر لفٹ گروپ‘ کے ذمے ہوتی ہے جو وائٹ ہاؤس ملٹری آفس کا حصہ ہے۔یہ ایئر لفٹ گروپ بھی ملک سے باہر پہلا فضائی سفر کرنے والے صدر روز ویلٹ نے 1944 میں قائم کیا تھا۔ سن 1959 تک امریکی صدور سفر کے لیے بوئنگ 707 طیارے استعمال کرتے رہے۔ 1962 میں صدر جون ایف کینیڈی وہ پہلے صدر تھے جو امریکی صدر کے لیے تیار کردہ ’ایئر فورس ون‘ جیٹ پر سوار ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا