12:56 pm
لاس اینجلس ، آسکرایوارڈ تقریب، ملالہ یوسفزئی لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں

لاس اینجلس ، آسکرایوارڈ تقریب، ملالہ یوسفزئی لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں

12:56 pm

لاس اینجلس (نیوزڈیسک)ہالی ووڈ کافلمی میلہ لاس اینجلس میں سج گیا۔ تقریب میں شریک
نوبل انعام یافتہ ملالہ کہ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔95ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی اس بار بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رزاحمد کے حصے میں آئی ہے جنہیں بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں آسکرجیتنے والاپہلا مسلمان اداکار ہونے کا اعزازحاصل ہے۔ایوارڈزجیتنے والوں کے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن خاص بات ملالہ یوسفزئی کی وائرل تصاویرہیں، جو اس تقریب میں چھائی ہوئی ہیں۔ ملالہ نے آسکرکیلئے سلور گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔ملالہ کی یہ اسٹائلنگ کری ایٹوکنسلٹنٹ، فیشن اسٹائلسٹ اوربرٹش ووگ کی اسٹائل ڈائریکٹرڈینا نیوسٹیڈٹرجیاننی نے کی ہے جنہوں نے انسٹاپوسٹ میں ملالہ لکی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت، حیرت انگیز، جادوئی اورمتاثرکن قراردیا۔ملالہ کی اسٹائلنگ میں خاص بات رالف لورین کی ڈیزائن کردہ لیٹونجویلزبالیاں ہیں ( 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں، انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا)اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ ملالہ نے 19 ویں صدی کی ہیرے کی انگوٹھی اورپاکستان اور بھارت مین تیار کردہ زمرد اور ہیرے کی قدیم انگوٹھی پہنی۔واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پروڈیوسرہیں جسے حتمی نامزدگیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کی شریک پروڈیوسربھی ہیں۔اس سے قبل بالی ووڈ ادکارہ پریتی زنٹا نےلاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈزسے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی سے ملالہ سمیت دیگرمعروف شخصیات کے ساتھ تصاویرشیئرکی تھیں۔مرکزی تقریب سے قبل جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزازمیں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ملالہ کےعلاوہ یوسفزئی،پریانکا چوپڑا،شرمین عبید چنائے،جوائے لینڈ کی اداکارہ علینا خان ، ہدایتکار صائم صادق سمیت دیگرشریک تھے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا