01:20 pm
اب مغرب بھی غربت میں ڈوبنے لگا، 20 ملین سے زائد یورپی بچے غربت کا شکار، ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

اب مغرب بھی غربت میں ڈوبنے لگا، 20 ملین سے زائد یورپی بچے غربت کا شکار، ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

01:20 pm

جرمنی (نیوزڈیسک)سیو دا چلڈرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021ء میں یورپ میں غربت کے خطرے سے
دوچار بچوں کی تعداد دو لاکھ کے اضافے کے بعد 19.6 ملین تک پہنچ گئی تھی، بچوں کی فلاح و بہبو سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں تقریباﹰ 20 ملین بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہوا ہے اور یہ کہ ضروریات زندگی پر اخراجات میں اضافہ اور کووڈ انیس کی وبا غربت میں اس اضافے کی دو اہم وجوہات ہیں۔ بالخصوص جرمنی کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء میں یہاں دو ملین سے زائد بچے غربت میں زندگی گزار رہے تھے۔بچوں میں غربت اور سماجی عدم مساوات کے ایڈووکیسی مینیجر ایرک گروس ہاؤس نے غربت میں اضافے کے ان عداد و شمار کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے، "جرمنی میں ہر پانچ بچوں میں سے ایک کو غربت کا سامنا ہے اور اب (اس حوالے سے) مزید کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔" ایرک گروس ہاؤس نے زور دیا کہ جرمن حکومت بچوں کی غربت کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورے کرے۔سیو دا چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں غربت اور سماجی اخراج کے خطرے سے دوچار بچوں کی سب سے زیادہ شرح رومانیہ اور پھر اسپین میں پائی گئی، جو کہ بالترتیب 41.5 فیصد اور 33.4 فیصد تھی۔ جرمنی میں یہ شرح 23.5 فیصد رہی، جو کہ یورپ میں اوسط شرح سے کچھ کم ہے۔ غربت کا شکار بچوں کی سب سے کم شرح فن لینڈ میں 13.2 فیصد اور اس کے بعد ڈنمارک میں 14 فیصد ہے۔یورپی یونین کے چودہ ممالک کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان فراہم کیے گئے اعدادو شمار کی بنیاد پر امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صورتحال بد تر ہو گئی ہے اور اس سے غریب اور متوسط طبقہ بالخصوص متاثر ہوا ہے۔سیو دا چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے مہاجرین، پناہ گزین، پناہ کے متلاشی بچے اور وہ جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں یا جن کا کوئی سرپرست نہیں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ ان بچوں کو بھی غربت کے خطرے کا سامنا ہے جو اپنے والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں، جن کے خاندان بڑے اور مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں، جو معذور ہیں یا جن کا تعلق کسی نسلی اقلیت سے ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز