01:11 pm
معروف خاتون صحافی شیخہ الزین امریکہ میں کویت کی نئی سفیر تعینات

کویت (اے بی این نیوز)کویت حکومت نے صحافی شیخہ الزین الصباح کو امریکہ میں اپنا سفیر تعینات کردیا ۔
کویتی ولی عہد نے شیخہ الزین الصباح کو امریکہ میںسفیر جاسم البدیوی کی جگہ تعینات کردیا ۔نئی خاتون سفیر پیشے کے لحاظ سے صحافی رہی ہیں اور فلم سازی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔شیخہ الصباح نے 2009 میں امریکا کے نام سے ایک فلم بھی بنائی جس نے کانز فلم فیسٹیول میں فپریسی پرائز اور قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم سمیت 9 کا ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 19 نامزدگیاں حاصل کیں۔علاوہ ازیں شیخہ الزین الصباح نے نیشنل کری ایٹو انڈسٹریز گروپ کی بنیاد رکھی، اس گروپ نے مینا کے علاقے میں لکھاریوں کا پہلا انکیوبیٹر شروع کرنے کے لیے Netflix کے ساتھ کام کیا۔صحافت اور فلم سازی کے علاوہ شیخہ الزین الصباح وزارتِ امورِ نوجوانان میں 2013 سے 2018 کے دوران سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی رہی ہیں اور نوجوانوں کے لیے فلم سازی کے لیے فنڈز مختص کیا۔2019 میں شیخہ الزین صباح کو خاتون وزیر کے لیے بھی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے انکار کردیا تھا۔شیخہ الزین الصباح کو 2017 میں الحیثم عرب میڈیا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ خلیجی عرب ممالک کی تنظیم گلف کوآپریشن کونسل کی جانب سے 2022 میں نوجوانوں کے شعبے میں خدمات کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی ملا تھا۔1974 میں پیدا ہونے والی شیخہ الزین الصباح نے 2003 میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے فلم سازی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جب کہ 1996 میں بوسٹن یونیورسٹی کے کالج آف کمیونیکیشن سے بیچلر کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ