12:08 pm
پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

12:08 pm

کراچی(نیوزڈیسک) قونصل برائے سیاسی و معاشی اموررشین قونصلیٹ دمتری پیتروو کا کہنا تھا کہ
روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران رشین قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں بینکنگ چینل اور دیگر مسائل ک حل کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل مصنوعات ، ادویات کی قیمت کم اور معیار بین الاقوامی سطح کا ہے۔ جو ادویات یہاں کم قیمت پر دستیاب ہیں وہ روس میں انتہائی مہنگی ہیں۔دمتری پیتروو نے کہا کہ کاٹی اپنی تحریری تجاویز رشین قونصلیٹ کو ارسال کرے تو ان پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن ہے، بارٹر ٹریڈ کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس پر جلد عملدرآمدشروع ہوجائے گا۔قبل ازیں کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔دوطرفہ تجارت کیلئے بینکنگ چینل کا فوری آغاز کیا جائے۔ روس نے متعدد مواقع پر پاکستان کی مدد کی ہے۔ ماضی میں روس نے پاکستان کی اسٹیل ملز کے قیام میں مدد کی، بدقسمتی سے اسٹیل ملز سیاست کی نظر ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ روس سے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کا فوری آغاز کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خام مال اور مشینری کی تجارت ممکن ہے۔کاٹی کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین مسلم محمدی نے کہا کہ خام مال اور اجناس کی تجارت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد کاٹی کا تجارتی وفد روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ تجارتی فروغ کے مواقع تلاش کیے جائیں۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا