06:09 pm
نو مئی واقعات کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، اقوام متحدہ

نو مئی واقعات کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، اقوام متحدہ

06:09 pm

نیویارک: اقوام متحدہ (یو این) کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ ’’پاکستان کا فوجی عدالتوں کو بحال اور اسے سیاسی کارکنان کیخلاف
استعمال کرنے کا منصوبہ افسوسناک و پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی موجود صورت حال میرے لیے گہری تشویش کا باعث ہے، جہاں ان دنوں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرات لاحق ہیں‘۔ وولکر نے کہا کہ تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر سیاسی کارکنان اور شہریوں کی گرفتاری پریشان کن اور غیر منصفانہ ہے کیونکہ یہ ذاتی دلچسپی کی بنیاد پر ہورہا ہے اور اس کے بعد پاکستان کی حکومت نے عام شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام شہریوں اور سیاسی کارکنان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ نو مئی کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں، زخمیوں کے فوری علاج کا بندوبست کیا جائے اور اس سارے واقعے کی غیرجانبدارانہ و شفاف تحقیقات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش حالی انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی سے ہی وابستہ ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد نے ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے کیے اور عسکری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جس کے بعد حکومت نے ملوث افراد کے خلاف ملٹری اور سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان