05:54 pm
جماعت اسلامی سے بڑا منافق اور مہاجر دشمن کوئی نہیں، ایم کیو ایم

جماعت اسلامی سے بڑا منافق اور مہاجر دشمن کوئی نہیں، ایم کیو ایم

05:54 pm

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سے بڑا منافق اور مہاجر دشمن کوئی نہیں، یہ لوگ درسگاہوں میں اسلحہ کلچر لے کر آئے۔ کراچی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت مردم شماری ہوئی تھی، تاہم ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ انتخابات میں تاخیرنہیں ہوناچاہئے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 میں سندھ میں ہونے والے انتخابات انتخابات نہیں تھے، اب امید ہے کہ نگراں حکومتیں شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گی، انتخابات صاف شفاف اورسب کیلئےقابل قبول ہوناچاہئیں۔

ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی اپنے حقیقی نمائندوں سے محروم ہے، عوام نے ہمیں منتخب کرکے ہمارے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کیا، ہم اپنے حصے کا انقلاب لاچکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں، تاہم الیکشن سے قبل تمام مراحل طے ہونے چاہیے، اور انتخاب عوامی آمنگوں کا آئینہ دار ہونا چاہئے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر انتخابات میں مڈل کلاس کے نوجوان کو متعارف کیا، اس بار مصطفی کمال بلدیہ ٹاؤن کی نشست سے الیکشن لڑیں گے، این اے236 سے اقبال محسود کو امیدوار نامزد کیا، این اے 243 سے ہمارے متوقع امیدوار ہمایوں خان ہونگے، پی ایس 112 سے ہمارے امیدوار ملک فیاض خان ہوں گے، میٹروول این اے250 سے ہمارے امیدوار حفیظ الدین ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال
اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں حافظ نعیم الرحمن سے بڑی ہمدردی ہے، لیکن جماعت اسلامی سے بڑا منافق کوئی نہیں، یہ جماعت درسگاہوں میں اسلحہ کلچر لے کرآئی، یہ کہتےتھے خواتین کا ووٹ ڈالنا حرام ہے، اور پھر اپنی بیٹی کو ایم این اے بنا دیا، کشمیر میں جہاد کیلئے دوسروں کے بچوں کو بھیجا گیا، اور اپنے بچوں کو نہیں، نائن الیون کے بعد مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے انتخابات میں بھرپورحصہ لینےکی تیاری کرلی ہے، ہم نے بائیکاٹ کیا تھا تو جماعت اسلامی کا کراچی میں میئر آیا تھا، میں ان کو جماعت اسلامی نہیں کہتا،اسلام میرا بھی مذہب ہے، میں ان لوگوں کو جماعتی کہتا ہوں،ان سےبڑامنافق کوئی نہیں، ان سےبڑامہاجر دشمن کوئی نہیں ہے، ملک میں دہشت گردی کی بنیاد جماعتیوں نے رکھی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والےمظالم پر کبھی جماعت اسلامی کی زبان نہیں کھلی، انہوں نے کبھی سانحہ علی گڑھ پر بات نہیں کی، حیدرآباد پکا قلعہ میں پیپلزپارٹی والوں نے مظالم ڈھائے، حیدرآباد میں شیرخوار بچے اور خواتین شہید ہوئے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ایم کیوایم کے کارکنان کو سزا دی گئی، ہم بتا رہے ہیں کہ ہمارے کارکنان نے آگ نہیں لگائی تھی، آگ لگانے کی ایک ویڈیو یا تصویر نہیں ہے۔

فاروق ستار
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری پہلے طلباء تنظیم بنی پھرعوامی تنظیم بنائی گئی، ہم نوجوانوں کو انتخابات میں اتاریں گے۔

 


تازہ ترین خبریں

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑاآج یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑاآج یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے

نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی

نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی