11:00 am
تین کالم  بٹل سیکٹر

تین کالم بٹل سیکٹر

11:00 am

ایل اوسی پیکج میں کروڑوں روپے رکھے گئے،عباسپور میں13فرسٹ ایڈ پوسٹس شامل ہیں مہنڈلہ، دھرمسال، ڈھپ،بٹل،ناطر،لچیال،سہڑا میں کوئی فرسٹ ایڈ پوسٹ نہیں رکھی گئی ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) کنٹرول لائن بٹل پونچھ کو ایل اوسی پیکج سے محروم کردیاگیا، 30ہزارنفوس پرمشتمل آبادی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ، بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں میں کوئی فرسٹ ایڈ پوسٹ ایل او سی پیکج میں نہ رکھنا ممبراسمبلی کی کنٹرول لائن کے عوام کے ساتھ عوام دشمنی اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیرکی جانب سے ایل اوسی پیکج میں کروڑوں روپے رکھے گئے، جس میں حلقہ پونچھ عباسپور میں13فرسٹ ایڈ پوسٹس ،اورسڑکات کے منصوبے شامل ہیں لائن آف کنٹرول بٹل پونچھ سیکٹرکے انتہائی حساس علاقوں جہاں آئے روز لوگ گولہ باری کی زد میں ہیں مہنڈلہ، دھرمسال، ڈھپ،بٹل،ناطر،لچیال،سہڑا حد متارکہ جنگ بندی لائن پر واقع ان علاقوں میں کوئی فرسٹ ایڈ پوسٹ نہیں رکھی گئی ،حلقہ ایم ایل اے نے ان علاقوں میں فرسٹ ایڈ پوسٹ رکھیں جو ایل اوسی سے میلوں دورواقع ہیں، کارکن نوازی ،سکیموں کی بندربانٹ اورعین ایل اوسی پر واقع بھارتی گولہ باری سے متاثرہ آبادی کو نظرانداز کردیاگیا، گرینڈ عوامی ایکشن کمیٹی ایل اوسی نے ایل اوسی پیکج کے عوام کے ساتھ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل اوسی پیکج حلقہ عباسپور کی بندربانٹ کا نوٹس لیاجائے ورنہ ایل اوسی کے عوام شدید احتجاج پر مجبورہونگے۔ بٹل پیکج

تازہ ترین خبریں