02:11 pm
 مازمین عوام کے مسائل حل کریں گے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

مازمین عوام کے مسائل حل کریں گے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

02:11 pm

مازمین عوام کے مسائل حل کریں گے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ شہری کی شکایات پر بلدیہ کا ہر ملازم اُن کے جائز مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہے ،اگر بلدیہ کا کوئی ملازم شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی رکاوٹ پیدا کررہا ہے وہ فوری طور پر قائم شکایت سیل میں اُس کے خلاف اپنا تحریری درخواست جمع کروائے ،ہر شعبے کا ملازم اپنا کام دیانتدار اور فرض شناسی سے سرانجام دے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملازمین کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ملازمین سے کہا کہ ملازمین کیخلاف بہت ساری شکایات موصول ہورہی ہیں ،جن کیخلاف ایکشن لینا ضروری بن چکا ہے ،یہ ادارہ عوام کی خدمت کیلئے لیکن یہاں پر اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے ،کہ ملازمین شہریوں کو تنگ کررہے ہیں آفیسران کی سربراہی میں قائم کی گئی خفیہ کمیٹی بہت جلد اپنی تحریری رپورٹ پیش کرے گی جو بلدیہ ایکٹ کے تحت کے مطابق اُن ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی ،جو محکمہ کو بدنام کرنے پر لگے ہوئے ہیں ۔تنظیم لوکل ایمپلائز کے صدر جاوید اعوان،سیخ طاہر وسیم،جہانگر کاظمی،ندیم علی میر،راجہ شاہد قیوم،بدر منیر،اعجاز اعوان و دیگر ملاقات میں شریک تھے

تازہ ترین خبریں