01:33 pm
ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم  عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

لاہور،کراچی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں
آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ سٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی سٹریٹ، ایم اے جناح روڈ دوبارہ، بولٹن مارکیٹ، بھاٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈز اور انکلسریا چوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچنے کے لئے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور پھر گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ اور مارٹن روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ سٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی، یہ گاڑیاں شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل تک دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے جا سکتی ہیں۔گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا، اس سے پہلے حبیب بینک فلائی اوور، سٹیٹ ایونیو روڈ اور شیرشاہ سے ماڑی پور کی طرف روانہ کیا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر گرومندر چوک سے کسی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔راولپنڈی میں یوم علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس امام بارگاہ موہن پورہ وقار زیدی سے نکالا جائے گا، جلوس موہن پورہ، ناولٹی سینما چوک، کشمیری بازار، فوارہ چوک، اقبال روڈ اور بوہڑ بازار چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوگا۔اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زینبیہ سیکٹر G-5/4 سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے یوم علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی رینجرز کو علاقہ سیکٹرز کمانڈرز کی جانب سے امام بار گاہوں اور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے بارے میں مکمل بر یفنگ دی گئی، مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں ہر گلی محلے میں ڈالی جانے والی کمیٹی حلال ہے کہ حرام ؟ شریعت کیا کہتی ہے جان لیں 

اللہ پاک کا معجزہ ، گناہوں کی زندگی ترک کر دی،فحش ترین زندگی گزارنے والی پارٹی گرل سیفون نے اچانک اسلام کیوں قبول کیا، جانیں 

اللہ کے گھر سے بُلاوا آگیا، عمرہ کی ادائیگی کی خواہشمند ہو جائیں تیار، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سورۃ النصر کو پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے؟جانیں 

سورۃ اخلاص کے حیران کن 9فوائد رزق دروازے توڑ کر آئے  گا ہر دلی مراد اور جائز خواہش پوری ہوگی انشا ء اللہ جو چاہو گے ملے گا

وہ پیالہ جس میں ہمارے نبی پانی پیا کرتے تھے ۔۔۔ دیکھیں رسول اکرم ﷺ کے استعمال کی چند چیزوں کی تصاویر

سبحان اللہ، حالات معمول پر آنے لگے،کورونا کے بعد خانہ کعبہ میں پہلی بار کیا ہونے جارہا ہے؟ پوری دنیا کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر

کس صورت میں کورونا ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟امت مسلمہ کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی