10:43 am
عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مدلل خطاب کیا، امتیاز نسیم راجہ

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مدلل خطاب کیا، امتیاز نسیم راجہ

10:43 am

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مدلل خطاب کیا، امتیاز نسیم راجہ وزیراعظم پاکستان کا خطاب مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ہاڑی گہل (نمائندہ اوصاف) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما امتیاز نسیم راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلام اور مسئلہ کشمیر پر مدلل اور تاریخی خطاب کرکے امت مسلمہ کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خطاب حقیقی معنوں میں پوری امت کی ترجمانی تھا اور مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے انہوں نے مذہب اسلام کی حقیقی روح دنیا کے سامنے پیش کی اور دنیا کو خبردار کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ختم نہ کیا گیا تو پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آجائے گی عمران خان نے پاکستان، کشمیر اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کا خطاب دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور تمام دنیا ان کے خطاب کی تعریف کر رہی ہے انہوں نے کہا اس سے قبل شاید ہی کسی مسلم راہنما نے اس طرح سے اقوام متحدہ میں مسلانوں کا موقف پیش کیا ہو انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ اب بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا اور اسے ہر حالت میں کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صحیح پر نشاندہی کرتے ہوئے ترقیافتہ ممالک سے کہا کہ غریب ممالک کے کرپٹ حکمران منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر ممالک کے بنکوں میں لوٹ کا مال جمع کرواتے ہیں جس سے غریب ملکوں کے عوام کا استحصال ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی مدلل انداز میں وزیر اعظم عمران خان نے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ بھی اسی طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیر اعظم نے سر اجلاس مودی کو آر ایس ایس کا تا حیات ممبر ثابت کیا اور دنیا کے سامنے مودی اور بھارت چہرہ ننگا کیا ، کشمیری عمران خان کے شکر گزاار ہیں کہ جنہوں نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا۔ امتیاز نسیم راجہ

تازہ ترین خبریں