10:45 am
 گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باڑی کوٹ کا سٹاف پورا کیا جائے،واجد اسلم

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باڑی کوٹ کا سٹاف پورا کیا جائے،واجد اسلم

10:45 am

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باڑی کوٹ کا سٹاف پورا کیا جائے،واجد اسلم حکام نے سکول کی طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے نہ بچایا تو احتجاج کرینگے قادرآباد (نمائندہ اوصاف)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باڑی کوٹ دور جدید میں سٹاف کی کمی کے ساتھ دیگر مسائل کی وجہ سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ اس ادارے میں 150سے زائد طالبات اس ادارے میں زیر تعلیم ہیں اور دو ٹیچرز کی تعیناتی سے ادارے کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ادارے نے بچیوں کے والدین سے ملکر پرائیویٹ ٹیچرز رکھی ہوئی تھیں لیکن ان کو بھی فارغ کردیا گیا اب دوٹیچرز کا ان بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ان کے بس میں نہیں ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے گڈ گورننس کے دعوے صرف ہوائی ہی نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار عوام علاقہ باڑی کوٹ کے سیاسی وسماجی رہنما واجد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ہم حکومت آزاد کشمیر ،وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم،اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر 15دنوں کے اندر اس سکول کا سٹاف پورا نہ کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم پر عائد ہوگئی۔ واجد اسلم

تازہ ترین خبریں