11:37 am
 فشریز کے شعبے سے معقول آمدن حاصل کی جاسکتی ہے، ناصر ڈار

فشریز کے شعبے سے معقول آمدن حاصل کی جاسکتی ہے، ناصر ڈار

11:37 am

فشریز کے شعبے سے معقول آمدن حاصل کی جاسکتی ہے، ناصر ڈار ٹرائوٹ فش کی افزائش اور کمرشل بنیادوں پر نکاسی کا ماحول موجود ہے، وزیرفشریز مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ و فشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فشریز کے شعبہ کو نفع بخش بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں ۔ آزاد کشمیر میں فشریز کے شعبہ کی ترقی اور اس شعبہ سے معقول آمدن کے حصول کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ناصر حسین ڈار نے یہاں وائلڈ لائف و فشریز کے محکمانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر حکومت نے وائلڈ لائف حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ معروف سیاحتی مقام پیرچناسی کے مقام پر وائلڈ لائف پارک کے میگا پراجیکٹ کو فوری طور پر مکمل کرائیں اور پارک میں جانور و پرندے رکھ کر اس پارک کو عوام الناس کے لئے کھولا جائے ۔ خطہ میں سیاحت کی ترقی کیلئے پیر چناسی وائلڈ لائف پارک کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر قدرت نے بے پناہ وسائل مہیا کررکھے ہیں ۔ ریاست کے اندر ٹرائوٹ فش کی افزائش کیلئے بڑا علاقہ موجود ہے ۔ ٹرائوٹ فش کی افزائش اور ٹرائوٹ فش کی کمرشل بنیادوں پر نکاسی کیلئے بہترین قدرتی ماحول دستیاب ہے نیز اس سیکٹر میں نجی شعبہ کو بھی تعاون مہیا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومتی سطح پر شروع کئے گئے منصوبہ جات کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ جنگلی حیات ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کا تحفظ ہمارا قومی فریضہ ہے اس حوالے سے دونوں محکموں کے منتظمین اور اہلکاران مشنری جذبہ کے تحت کام کریں تاکہ دونوں شعبہ جات میں نمایاں تبدیلی نظر آسکے ۔ ناصر ڈار

تازہ ترین خبریں