12:02 pm
وزیر قانون نےجعلی تختیوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ،فہیم اختر

وزیر قانون نےجعلی تختیوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ،فہیم اختر

12:02 pm

وزیر قانون نےجعلی تختیوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ،فہیم اختر مسلم لیگ بلوچ میں پی پی پی دور میں دیئے گئےمنصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے اعوان آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ حلقہ بلوچ میں پی پی پی دور میں دیئے گئےمنصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے لگی،افتتاحی پروگرامات بھی زوروں سے جاری،پی پی پی رہنماء سراپا احتجاج بن گئے ہیں اس ضمن میں پی پی پی کے مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ حلقہ بلوچ میں ہمارے منصوبوں پر جعلی تختیاں لگا رہی ہے پی پی دور کے تعلیمی پیکیج کو وزیر قانون سردار احمد طاہر ہمارے دور کے لائے گے منصوبوں کو کیش کرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم حلقہ بلوچ کے لوگ اتنے بھی بھولے نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں تعلیمی پیکیج کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈز کے تعاون سے حلقہ بلوچ کے 13پرائمری، مڈل اور ہائی اداروں کی تعمیر و مرمت کے لیے 35کروڑ سے زائد کی فنڈنگ کی گئی تعلیمی اداروں کی فہرست ہم نے مرتب کرا کر اسے تعلیمی پیکیج کا حصہ بنایا تھا تاہم فاروق طاہر اب ان اداروں کا افتتاح کر کے جعلی تختیاں لگا رہے ہیں ہم عوام کو بے وقوف بنائے جانے والے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے ہوائی اعلانات اور جعلی تختیوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا وزیر قانون نے میرٹ کا قتل عام کر کے اپنے چہییتوں اور عزیز و اقارب کو قلیدی عہدوں پر بٹھا دیا ہے حلقہ بلوچ میں جتنی لا قانونیت اس دور میں ہوئی ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وزیر قانون خود قانون سے نا بلد ہیں ان کے اقدامات کے باعث نوجوان میرٹ کی بحالی کے لیے مظفر آباد میں دھرنے دے رہے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گوڈ گورنس صرف اخباری بیانات تک محدود ہے فہیم اختر

تازہ ترین خبریں