10:13 am
 ایم ڈی اے میں خلاف میرٹ تعیناتی، امیدواران کو ٹرخادیا گیا،فرہاد علی

ایم ڈی اے میں خلاف میرٹ تعیناتی، امیدواران کو ٹرخادیا گیا،فرہاد علی

10:13 am

ایم ڈی اے میں خلاف میرٹ تعیناتی، امیدواران کو ٹرخادیا گیا،فرہاد علی تحریری ٹیسٹ کے بعد31امیدواران کو لیٹرجاری ہوئے پھر انٹرویو منسوخ کردیئے گئے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے میں آفیسر تجاوزات بی16کی اسامی پرمن پسند تعیناتی کیلئے ٹیسٹ انٹرویو دینے والے امیدواران کو انتظامیہ کی جانب سے ٹرخایا جانے لگا،7مئی2019کو اسامی کیلئے تحریری ٹیسٹ لیا گیا31امیدواران کو کال لیٹرجاری ہوئے30ستمبر2019کو انٹرویو ہونے تھے امیدوار جب انٹرویو دینے پہنچے انہیں بتایا گیا کے انٹرویو منسوخ کردیئے گئے ہیں،انٹرویو کیلئے آئے امیدواران فرہاد علی،ظہوراللہ خان،فرہان علی،محمد یوسف ودیگر نے بتایا کہ ایم ڈی اے کے ذمہ داران پہلے سے ایڈہاک تعینات ملازم کو مستقبل کرنے کیلئے انٹرویو منسوخ کیا۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے انٹرویو کا جلدکروانے کا مطالبہ کیا۔ فرہاد علی

تازہ ترین خبریں