10:14 am
سامراجی طاقتوں نے مظلوموں کا ساتھ کبھی نہیں دیا ، امیتاز عباسی

سامراجی طاقتوں نے مظلوموں کا ساتھ کبھی نہیں دیا ، امیتاز عباسی

10:14 am

سامراجی طاقتوں نے مظلوموں کا ساتھ کبھی نہیں دیا ، امیتاز عباسی عمران خان کی تقریر کے بعد ہندوستان نے مز ید کشمیریوں کو مارنا شروع کردیا دھیرکوٹ ( نمائندہ اوصاف) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کے بعد ہندوستان نے مز ید بے گناہ کشمیریوں کو مارنا شروع کردیا ہے اور کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کا صلہ مظلوم کشمیریوں کو کب ملے گا ۔جذباتی قوم نے ایران ،عراق لڑائی پھر عراقی حکومت کا خاتمہ شام سمیت فتح کے جھنڈ ے گا ڑھنے کی امید با ندھی تھی ۔سامراجی طاقتوں نے مظلوموں کا ساتھ کبھی نہیں دیا ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء جموں وکشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا امیتاز عباسی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک عالم دین کو شہید کیا گیا جمعیت علماء اسلام وفا ق کی علامت ہے جس نے لسانی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے خاتمے اور ملک کی یکجہتی کے لیے ہمیشہ سیاست کی اب ان پر بھی دہشت گردانہ حملے ہورہے ہیں جہاں پہلے ہی بدامنی عروج پر ہے۔ ریاست کو ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔قائد جمیعت کے حکم ہر گزشتہ روز بلوچستان میں جو ہڑتال کی گئی چڑیا نے پر بھی نہیں مارا۔کب تک الیکٹرانک میڈیا ملک کے خیر خواہوں کو آوٹ کر کے سورج کو انگلی کے پیچھے چھپا رہا ہے یہ ملک سے ہمدردی نہیں۔ یہ دہشت گردوں کے خلاف قوم کا رد عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معاملات میں فیل ہو چکے ہیں بلکہ امریکہ میں ایک اور مظلوم پاکستانی خاتون آفیہ صدیقی کے حوالے سے اپنے دوست ٹرمپ سے بات نہ کر کے اور سول سوسائٹی کے سامنے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت نہ کر کے پاکستانی قوم کے ساتھ زیادتی کے موجب قرار پائے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کو ہندوستان نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ بے گناہوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گیا ہے۔ اسی طرح آفیہ صدیقی کو بھی بغیر جرم کے وہ سزادی گئی جس کی تاریخ میں نہ مثال ملی ہے اور نہ ملے گی۔عالمی برادری اپنے مفادات کے تابع ہے۔ہم تالیاں بجاتے رہیں جب تک نتائج سامنے نہیں آئے مظلوم طبقہ حکمرانوں کے گن نہیں گا سکتا۔گن گانے والے مفادات کے پجاری ہیں ایسے لوگ ہمیشہ وقت پر دھوکہ دے دیتے ہیں۔اقوام متحدہ میں تقریر کو تقریر ہی سمجھ کر اب حکمرانوں کو تاسیر دکھانا ہو گی۔اور ہندوستان کشمیر یوں پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑے گا۔ امیتاز عباسی

تازہ ترین خبریں