01:29 pm
 ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کیلئے سکولز میں سیشن کا انعقاد

ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کیلئے سکولز میں سیشن کا انعقاد

01:29 pm

ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کیلئے سکولز میں سیشن کا انعقاد فتح پور تھکیالہ ( نمائندہ خصوصی ) ڈی ایچ او کوٹلی کی خصوصی ہدائت پر تحصیل فتح پور تھکیالہ میں ڈینگی سے بچائو اور آگاہی کے لئے سپر وائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنی فیلڈ اور کمیونٹی کے سکولز میں سیشن ۔ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر نے کمیونٹی اور سکولوں میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام ڈینگی سے بچائوکے لئے اپنے گھروں کے ارد گرد گھڑوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ،گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ،رات کو مچھر دانی کا استعمال کریں ،پورے کپڑے پہنیں ،صبح و شام گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی نے ان سرگرمیوں کو سراہا۔ سکولز

تازہ ترین خبریں