01:30 pm
بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والی خاتون  اور نوجوان  کوسپرد خاک کر دیا گیا

بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والی خاتون اور نوجوان کوسپرد خاک کر دیا گیا

01:30 pm

بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والی خاتون اور نوجوان کوسپرد خاک کر دیا گیا فتح پور تھکیالہ ( نمائندہ خصوصی)نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والی60سالہ بزرگ خاتون سلامت بیگم اور16سالہ ذیشان ایوب کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی گولہ باری سے پلڈا کی رہائشی 60خاتون سلامت بیگم بیوہ سید اور 16سالہ ذیشان ایوب ولد محمد ایوب کو ان کے آبائی گائوں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ،نماز جنازہ میں سوسل سوسائٹی ،شہریوں،انتظامی آفیسران سمیت دیگر مکاتب فکر نے بھرپور شرکت کی ۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی تھی ،گھر کے صحن میں بیٹھے بچہ اور 2خواتین شدید زخمی ہو ئیں ،ہسپتال پہنچ کر خاتون سلامت بیگم اور ذیشان جام شہادت نوش کر گے جبکہ رضیہ بیگم کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔کنٹرول لائن پر حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ سپرد خاک

تازہ ترین خبریں