01:31 pm
سوشل میڈیا ملکی سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرے،خالد محمود

سوشل میڈیا ملکی سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرے،خالد محمود

01:31 pm

سوشل میڈیا ملکی سلامتی کیلئے مثبت کردار ادا کرے،خالد محمود افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈی سی بھمبر بھمبر (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ بھمبر نے سوشل میڈیا صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی، افواہیں پھیلانے,ملکی سلامتی کے خلاف مواد لکھنے,پھیلانے اورعزت نفس مجروح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا، حکومت آزاد کشمیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر سردار خالد محمود خان نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز،پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین پر نظر رکھی جائے،ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے والوں کا ریکارڈمرتب کیا جائے.افواہیں پھیلانے اور عزت نفس مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے،سوشل میڈیا صارفین محتاط رہیں،انھوں نے ہدایت کی سوشل میڈیا ملکی سلامتی میں کردار ادا کرے،مسائل کو سامنے لایا جائے وہ حکومت حل کرے گی،لیکن اگر کوئی صارف خلاف ضابطہ،اشتعال انگیزی پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیمانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے. خالد محمود

تازہ ترین خبریں