10:40 am
عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی  مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑڈالا،شفیق جرال

عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑڈالا،شفیق جرال

10:40 am

وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خود کو کشمیریوں کا سفیر ہونے کا ثبوت دے دیا مودی سرکارکےمظلوم نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و بربریت کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا، صدر مسلم کانفرنس برنالہ (واجد محمود سے) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خود کو کشمیریوں کا سفیر اور اچھا وکیل ہونے کا ثبوت دیا ہےاور عمران خان نے کشمیر کے ساتھ پاکستان کے تعلق کا حق ادا کر دیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر ایک مثالی تقریر تھی۔وزیر اعظم پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی اورعالمی ضمیر کو جھنجوڑا۔مودی اور ہندوستانی افواج مظلوم نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کررہے ہیں اس کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا۔وزیر اعظم پاکستان نے کشمیری لیڈروں اور کشمیری عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر اور وکیل کا کردار ادا کروں گا۔وزیر اعظم پاکستان نے اس وعدے کو پورا کیااور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی بھرپور وکالت کی اور کشمیریوں کا سفیر ہونے کا ثبوت دیا۔وزیر اعظم پاکستان کا خطاب ہر حوالے سے قبل تعریف ہے۔ وزیر اعظم بھارت نریندر مودی ہندوستانی دہشت گرد تنظیم آر ایس،ایس نامی تنظیم کا تا حیات ممبر ہے۔اور نازی فلسفے کا قائل ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر میں اقوام عالم کے سامنے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور کرفیو سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔مسلسل کرفیو کو دو ماہ ہونے کو آئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر عملی طور پر ایک بڑی جیل بنا ہوا ہے۔آئے روز کشمیری نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے۔لوگوں کے کاروبار بند اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔سیب کے باغات تباہ ہو ہے ہیں۔تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہسپتال کی سہولیات کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی نصیب ہو گی۔اور ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔انہوں نے بھارتی حکومت اور ہندوستانی فوج کے اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔ شفیق جرال

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار