12:01 pm
  پولی ٹیکنیک کالج کیلئے متبادل عمارت تعمیر کی جائے،مریم کنول

پولی ٹیکنیک کالج کیلئے متبادل عمارت تعمیر کی جائے،مریم کنول

12:01 pm

پولی ٹیکنیک کالج کیلئے متبادل عمارت تعمیر کی جائے،مریم کنول پونچھ میڈیکل کالج کے قیام کے وقت کالج کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے واحد ٹیکنیکل کالج،" گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج"پونچھ میڈیکل کالج کے قیام کے باعث شدید مشکلات کاشکار ہے ۔پونچھ میڈیکل کالج کے قیام کے وقت ٹیکنیکل کالج کو تین مختلف حصوں میں تقسیم کیاگیا اور اس وقت کے طلبہ سے وعدہ کیاگیا انہیں متبادل عمارت جلد تعمیر کر کے دی جائے گی لیکن دس سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو متبادل زمین الاٹ کی گئی اور نہ ہی متبادل عمارت تعمیر کر کے دی گئی ، پولی ٹیکنیک کالج کے باعث گرلز ہائی سکول نمبرایک کی طالبات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اکثر بارش یا دھوپ میں بیٹھ کر انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنی پڑرہی ہے ۔پولی ٹیکنیک کالج آج بھی شہر کی مختلف تین عمارات میں منقسم ہے ، مختلف شعبے الگ الگ مقامات پر ہیں ۔ان مقامات پر بھی گرلز ہائی سکول نمبر ایک اور ٹیوٹا کی عمارات سے بے دخل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار جے کے پی پی کی مرکزی رہنما مریم کنول ایڈووکیٹ ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار طارق ناز ، پولی ٹیکنیک کالج کے طلبہ عمیر طاہر ، اسامہ مجید ، محمد احتشام ، محمد عثمان ، محمد اویس بٹ ، محمد فیضان ، احتشام علی ، کامران گل ، دانش شمریز ، رضوان تاج نے طلبہ اور عوام علاقہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ کالج میں زیر تعلیم بااثر طلبہ کے والدین نے اپنے بچوں کو دوسرے کالجز میں شفٹ کر دیا ہے ، کالج مختلف مقامات پر ہونے کی وجہ سے انہیں کالج کا ماحول میسر نہیں آرہا ، کمپیوٹر لیب کے استعمال کیلئے انہیں کالج سے کئی کلومیٹر دو میڈیکل کالج تک جانا پڑتا ہے جبکہ باقی شعبوں کے طلبہ بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوں نے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان اور دیگر اعلی حکومتی ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادکشمیر کے واحد ٹیکنیکل کالج کا ختم ہونے سے بچائیں ، کالج کیلئے فوری طور پر متبادل زمین اور عمارت کا بندوبست کیاجائے تاکہ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے محفوظ رہ سکے ۔ مریم کنول

تازہ ترین خبریں

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے

 موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے،8 اکتوبر کوبڑے فیصلے متوقع ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

کلبھوشن کیس۔ پاکستان نے بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار683 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دورن 10 افراد لقمہ اجل بن گئے

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم کی تحریک کسی کو ہٹانے کی نہیں، عوام کی مشکلات کم کرنےکی جدوجہد ہے،شاہد خاقان عباسی

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

حکومت کوروناکےپیچھےجتناچھپ جائے،قوم اب نہیں چھوڑےگی ، رانا ثنااللہ

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی ، نادرا بازی لے گیا

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال

ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کااظہار خیال

پاکستان کے اہم شہر میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ ، شہادتوں کی اطلاعات موصول

پاکستان کے اہم شہر میں مسجد میں اندھا دھند فائرنگ ، شہادتوں کی اطلاعات موصول

مسلم لیگ نے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ۔۔۔ شہبازشریف ، مریم اور حمزہ مل کر قیامت کی چل چل گئے، حکومت کیلئے بڑا دھچکا

مسلم لیگ نے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ۔۔۔ شہبازشریف ، مریم اور حمزہ مل کر قیامت کی چل چل گئے، حکومت کیلئے بڑا دھچکا

جج ارشد ملک کاانتقال بیماری سے نہیں ہوابلکہ انہیں قتل کیاگیاویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردارن لیگی رہنماء نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

جج ارشد ملک کاانتقال بیماری سے نہیں ہوابلکہ انہیں قتل کیاگیاویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردارن لیگی رہنماء نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا