12:15 pm
عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے،سردار میراکبر

عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے،سردار میراکبر

12:15 pm

عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے،سردار میراکبر پاکستان سےالحاق مسئلہ کشمیر کا یک نکاتی نظریہ ہے،وزیر جنگلات مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے پاکستان کے ساتھ الحاق مسئلہ کشمیر کا یک نکاتی نظریہ ہے جس کی تکمیل کے لئے عسکری سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے کشمیریوں کے لئے پاکستان وہ واحد آپشن ہے جس کے لئے انہوں نے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بھارت پاکستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اس صورتحال میں کیا یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کا محاسبہ کرے اور اسے نظم و ضبط کے دائرے میں لائے بھارت کا وزیراعظم خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اب بھارت خود اپنے وعدوں سے مسلسل مکر رہا ہے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں،کشمیریوں کا سیاسی اور معاشی استحصال ایسے جرائم ہیں جن پر عالمی برادری کو توجہ دے کر بھارت پر دباؤبڑھانا چاہیے ۔آج جب کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور تیرہ ہزار نوجوانوں کو جن میں بچوں کی بھی ایک تعداد شامل ہے کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیری گزشتہ دو سو سال سے آزادی و حریت کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں انہوں نے کبھی دہشت و ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا اور وہ یہ قسم کھائے ہوئے ہیں کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت کو سیاسی اور سفارتی محاذوں پر پسپا کرنے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے مسلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام، سیاسی کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات ختم کرانے کے لئے اپنا سیاسی و سفارتی کردار ادا کرنا چاہیے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور پاکستان کے لوگ کشمیر کے چوکوں اور چوراہوں پر اور دنیا بھر میں اپنی آزادی اور حق خودارادیت کا جشن منائیں گے اور بھارتی منہ چھپانے پھریں گے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے اس عزم و حوصلہ کو شکست نہیں دے سکتی. ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا . انہوں نے کہا کہ گزشتہ 56دن سے کشمیر کی پوری آبادی محاصرے اور قید میں ہے اور پوری وادی کشمیر اور جموں ولداخ میں کرفیو اور مواصلاتی ناکہ بندی ہے جبکہ بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر کے جیلوں اور ٹارچر سیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو قابض فوج تشدد اور جنسی طورپر ہراساں کر رہی ہے ، ہندوستان بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حالات پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو ذلت سے دوچار کیا ہے جس کے بدلہ وہ ایل او سی پر بچے ، بوڑھے اور عورتوں کو نشانہ بنا کر نکال رہا ہے انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی بے مثال جدوجہد میں جن ماؤں نے اپنے بیٹے جن بہنوں نے اپنے بھائی اور جن سہاگنوں نے اپنے سہاگ قربان کئے ہیں انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہوے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ بھارت نے ایک لاکھ اسی ہزار تازہ دم فوج کے ساتھ ایک بار پھر مقبوضہ ریاست پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کیا ہے اور اسے اپنی کالونی میں تبدیل کر کشمیریوں کے بعض اہم بنیادی حقوق کو ہمیشہ کے لئے سلب کر لیا ہے انہوں نے واضح کیا تحریک آزادی کیلئے بہایا جانے والا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور کشمیری بھارت سے آزادی ہر صورت لے کر رہیں گے ۔انہوں نے اقوام محتدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے سنگین بحران کو ایوان میں زیر بحث لائیں اور اس پر قرارداد منظورکرکے بھارت کو کشمیر سے متعلق اپنے اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہاء پسند حکومت کشمیر میں اپنی فوج کی قتل و غارت گری کا جشن منا رہی ہے اور چاہتی ہے کہ دنیا ان کے ان اقدامات کی تائید کرے جبکہ کشمیر اور پاکستان کے لوگ اس صورتحال کے خلاف اقوا م متحدہ کے سامنے اور دنیا کے دوسرے دارالحکومتوں میں سراپا احتجاج ہیںمقبوضہ جموں وکشمیر میںعالمی انسانی حقوق کی تنظمیںاس انسانی بحران کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ سردار میراکبر

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار