12:22 pm
 چیف انجینئر برقیات کا  نارتھ زون کا اجلاس کل طلب

چیف انجینئر برقیات کا نارتھ زون کا اجلاس کل طلب

12:22 pm

چیف انجینئر برقیات کا نارتھ زون کا اجلاس کل طلب مظفرآباد(سٹی رپورٹر)چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان نے محکمہ برقیات نارتھ زون کاایک اہم اجلاس کل 3اکتوبر کو طلب کرلیا۔محکمانہ اجلاس میں سرکل مظفرآباد اور سرکل راولاکوٹ کے آفیسران اور انجینئرز شرکت کریں گے۔اجلاس ریونیو ترقیاتی اہداف کے حصول اور لائن لاسز میں کمی کے حوالے سے غور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔محکمہ برقیات کا اجلاس مرکزی دفتر برقیات مظفرآباد میں 3اکتوبر 2019کو صبح 9بجے منعقد ہوگا۔محکمہ برقیات کی جانب سے سرکل آفیسران شعبہ کمرشل آفیسران اورانجیئرز کوشرکت کے لیے آگاہ کردیا گیا ہے یہ بات ترجمان محکمہ برقیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ نارتھ زون