12:27 pm
کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کیجانب سے زلزلہ زدگان میں راشن تقسیم

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کیجانب سے زلزلہ زدگان میں راشن تقسیم

12:27 pm

کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کیجانب سے زلزلہ زدگان میں راشن تقسیم پندرہ ہزار افراد میں کھانے،50خیمے،500گھرانوں کو برتن تقسیم کئےگئے اسلام گڑھ(نامہ نگار)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے زلزلہ زدگان پندرہ ہزار افراد کو روزانہ دو اوقات کے پکے ہوئے کھانے کے ساتھ 12سو افراد کوایک ماہ کیلئے راشن اوربستروں کے سیٹ جبکہ 50خیمے دئیے گئے،500گھرانوں کوکھانے پکانے کے برتن دیئے گئے اورپہلے دن سے تاحال ایک میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔کورٹ کی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں جنیال ،نیوسٹی ،منگلا،بنی ،ساہنگ ،جوڑیاں ،موری ،ساہنگ ہل ،ساہنگ بنی ،نگیال ،سمال شریف ،پل منڈا،ساہنگ ضلعداراں ،موڑھاکیکری،ڈھوک چک دولت،چھابڑیاں،معمونا آباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں کورٹ کی ٹیمیں ہر لمحہ ریلیف پہنچاتی رہی ہیں۔کورٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو میرپور کے شہریوں اور میرپور کی مٹی کے ساتھ اہل وفاوں کی فہرست میں ہمیشہ صف اول میں رہے گا اور کبھی میرپور کے شہریوں کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑے گا۔ راشن تقسیم