12:44 pm
پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ترکی کی عالمی کانفرنس میں مقالہ پیش کرینگے

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ترکی کی عالمی کانفرنس میں مقالہ پیش کرینگے

12:44 pm

پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید ترکی کی عالمی کانفرنس میں مقالہ پیش کرینگے کانفرنس میں امریکا ،ترکی،انڈونیشیا ودیگر ممالک سے سائنسدان شرکت کرینگے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)جامعہ پونچھ کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحمید ترکی کی سلجوکSELCK یونیورسٹی میں’’پائیدار زراعت اور ماحولیات‘‘ کے موضوع پر 3سے5اکتوبر کو منعقد ہو نیوالی چھٹی عالمی کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کرینگے۔جبکہ کانفرنس کے پہلے ٹیکنیکل سیشن کے ’’ماڈریٹر ‘‘بھی ہونگے۔کانفرنس میں امریکا ،ترکی ،انڈونیشیا،بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے سائنسدان شرکت کرینگے ۔کانفرنس میں ماہرین دنیا بھر میں زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور دنیا بھر میں تیزی کیساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے طریقہ کا رسے متعلق اپنے تجربات و تحقیق جبکہ نئی تحقیق سے استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔واضع رہے کہ ترکی کی سلجوک یونیورسٹی کا جامعہ پونچھ راولاکوٹ کیساتھ دو طرفہ تعاون کا معائدہ ’’ایم او یو‘‘ ہے جس پر جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے وائس چانسلر پروفیسر Emeritusڈاکٹر محمد رسول جان (پرائیڈ آف پرفارمنس،ستارہ امتیاز ) کے دورہ ترکی کے موقع پر دستخط کیئے گئے تھے ۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں گورنر اورمیئر آف کونیا بھی ۔شرکت کرینگے۔پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک عالمی کانفرنسوں میں جا معہ پونچھ اولاکوٹ کی نمائندگی یقینا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر میں زرعی میدان میں ہونیوالی تحقیق جبکہ تحقیقی عمل میں جدت لانے اور دنیا میں تیزی سے وقوع پذیر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے زراعت پر مرتب ہو نے والے اثرات اور ان چیلنجز سے نمٹے کیلئے دنیا بھر میں ہو نیوالے کام سے متعلق آگاہی حاصل ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سلجوک اور جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے درمیان پہلے ہی ایم او یو پردستخط ہو چکے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ جامعہ پونچھ کے طلبہ بھی زرعی میدان میں عالمی تجربات سے استفادہ حاصل کریں اس مقصد کیلئے عالمی جامعات کیساتھ دو طرفہ تعاون کے معائدے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ عالمی تجر بات کو ہم مقامی سطح پر شیئر کرینگے تا کہ کمیونٹی کو برائے راست اپنے ساتھ شامل کر سکیں اس مقصد کیلئے جامعہ پونچھ راولاکوٹ ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ عالمی کانفرنس