12:47 pm
 پاک کشمیرکالج کے تمام کیمپسز کل کھول دیئے جائیں گے،مطیع الحسن

پاک کشمیرکالج کے تمام کیمپسز کل کھول دیئے جائیں گے،مطیع الحسن

12:47 pm

پاک کشمیرکالج کے تمام کیمپسز کل کھول دیئے جائیں گے،مطیع الحسن ٹیکنیکل کمیٹی نے کالج کی تمام عمارات کومحفوظ قرار دے دیا ہے،ڈائریکٹر میرپور(نمائندہ اوصاف) ڈائریکٹر پاک کشمیرکالج پروفیسر سید مطیع الحسن شاہ نے کہا ہے کہ زلزلہ اور آفٹر شاکس کے بعد تعلیمی اداروں کی عمارات کی صورتحال کا جائزہ لینے والی ٹیکنیکل کمیٹی نے پاک کشمیر کالج کے تمام کیمپسز کی بلڈنگز کو محفوظ اور کلیئر قرا ردے دیا جسکے بعد ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں 3اکتوبر کو پاک کشمیرکالج کے تمام کیمپسزکھول دیئے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی ۔ طلباء وطالبات اور والدین مطلع رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پاک کشمیر کالج مین کیمپسز میں معلومات کیلئے آنے والے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ میںجانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہے اللہ تعالیٰ فوت شدگان کو جنت الفردوس میںجگہ ان کے لواحقین کو صبر اور تمام زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ زلزلہ میں ہمارے ادارے پاک کشمیر کالج کے تمام کیمپسز محفوظ رہے ۔ جس پر ہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 24اور 26ستمبر کو آنے والے زلزلہ اور آفٹر شاکس کے بعد پاک کشمیر کالج بند کر دیا گیا تھا اب ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی عمارات کا جائزہ سروے کیلئے ایک ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی اس کمیٹی نے پاک کشمیرکالج کے تمام کیمپسزکا جائزہ لینے کے بعدادارہ کو محفوظ اور کلیئر قرار دے دیا اس تناظر میں ادارہ کے طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ادارے کے تمام کیمپسز 3اکتوبر بروز جمعرات کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا منقطع کیا گیا سلسلہ دوبارہ بحال ہو جائے گا ۔ مطیع الحسن