12:48 pm
ڈینگی سے بچائو کیلئے  ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، مدثر حسین

ڈینگی سے بچائو کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، مدثر حسین

12:48 pm

ڈینگی سے بچائو کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، مدثر حسین ہم ڈینگی کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ،ایجوکیشن آفیسر کوٹلی کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کھوئی رٹہ میں ڈینگی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ایجوکیشن آفیسر کوٹلی مدثر حسین شاہ تھے جبکہ پروگرام کی کوریج کیلئے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صدر اظہر ملک اپنے ممبران کے ساتھ موجود تھے اس کے علاوہ تحصیل بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکر بھی موجود تھی انجارچ سی ڈی سی انسپکٹر مرزا محمد علی جرال نے اسٹیج سیکرٹری فرائض سرانجام دئیے اور ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ جبکہ اظہر ملک ،وحید اکرام بھٹی نے بھی خطاب کیا مہمان خصوصی مدثر حسین شاہ نے کہاکہ ڈینگی کی وباء خطرناک صورت اختیار کر گئی لیکن الحمد اللہ ضلع کوٹلی 99فیصد اس محفوظ صرف ایک دو کیس سامنے آئے ہیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اپ لوگ احتیاط کریں ہم نے عوام کو ڈینگی مچھر سے اگاہی مہم شروع کردی ہے ہم ڈینگی کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اپ لوگ اپنے فرائض منصبی با احسن طریقہ سے انجام دے تاکہ اپ کو شرمندگی نہ اُٹھانی پڑے کھوئی رٹہ کے اندر سپرے شروع کردیا گیا ڈینگی کی نشانیاں یہ کہ جب آپ کو زکام ہو سر میں درد ہلکا ہلکا بخار اور آنکھیں بھی درد کریں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں موسم کی آمد کے ساتھ ڈینگی مچھر پیدا ہوتا ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے ہمیں چند تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ہفتے میں تین بار گھر دکانوں میں صفائی کرکے مچھر مار ادویات کاسپرے کریں اور دروازہ ایک گھنٹہ کیلئے بند رکھیں روم کولر وغیرہ جب استعمال نہ ہو تو ان میں پانی خارج کردیں اپنے گھر پارک مارکیٹ اور ارد گرد کے ماحول کا صاف ستھرا اور خشک رکھیں کسی قسم کے پانی اور کوڑا کرکٹ کو جمع نہ ہونے اپنے گھر اور کاروباری جگہ پر سفید کے بجائے پیلے رنگ کی لائٹوں کا استعمال کریں پورے آستین والے کپڑے پہنیں اپنے گھر کے اندر گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں بلکہ ایک دن چھوڑ کر پانی دیں گھریلوے ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے ضروری ہے ان کی نشاندھی کی جائے ڈینگی کالی اور سفید دھاریوں والے خطرناک قسم کے گھریلو مچھر ہوتا ہے اس ضروری ہے کہ ہم ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ مدثر حسین