12:50 pm
 متاثرین زلزلہ  پریشان،تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق اور امداد بلا تخصیص کی جائے،سردار عتیق

متاثرین زلزلہ پریشان،تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق اور امداد بلا تخصیص کی جائے،سردار عتیق

12:50 pm

میرپوراور کھڑی میں 30 ہزار سے زائد لوگ متاثر ، حکومت زلزلے میں زخمی اور شہید ہونے والوں کو فوراً معاوضے ادا کرے حکومت فوری طور پر نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے تمام متاثرہ علاقوں کا سروے کروا کر اسکو ویب سائٹ پر لگا ئے،سابق وزیراعظم میرپور(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ متاثرین زلزلہ کی سیاسی بنیادوں اور برادریوں کی تفریق کے بغیر مدد کی جائے حکومت آزادکشمیر زلزلے میں زخمی اور شہید ہونے والوں کو فوراً معاوضے ادا کرے میرپور کی سینئر انتظامیہ خود متاثرہ علاقوں کا وزٹ کرے تمام نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے میرپور اور کھڑی کے لوگ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں سردیوں سے قبل شیلٹر ہوم بنائے جائیں حکومت آزادکشمیر خود سے نقصانات دس فیصد بھی ادا نہیں کر سکتی سکول اور مساجد کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے فالٹ لائن کی نشاندہی کر کے اس پر تعمیرات کی پابندی لگائی جائے آئندہ تمام تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق تعمیر کی جائیں آج متاثرین زلزلہ پریشان ہیں اور انتظامیہ کہیں موجود نہیں۔ فنڈز کے حوالہ سے پاکستان اور کشمیر کے اند ر لوگوں سے رابطہ کیا اگر ہماری ضرورت پوری نہ ہو تو ڈونر کا نفرنس بھی کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میرپور میں گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر فوری طور پر نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے تمام متاثرہ علاقوں کا سروے کروائے اور اسکو ویب سایٹ پر لگایا جائے تاکہ دنیا بھر میں لوگوں کو صحیح معلومات مل سکیں انہوں نے کہا کہ میرپوراور کھڑی میں 30 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں اور 6 ہزار سے زائد گھر اور سینکڑوں تجارتی مراکز درست حالت میں نہیں ہیں یہ سب نقصانات ہماری حکومت کے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نہر کے کنارے تباہ ہونے والی سڑک کو نہر سے ہٹا کر بنایا جائے اور سڑک سے ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں انہوںنے کہا کہ فوراً ایک ماڈل گائوں تیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ زلزلے کے پہلے روز میرپور کی انتظامیہ ، شعبہ صحت اور محکمہ برقیات نے جس احسن طریقے سے کام کیا ہے وہ لائق تحسین ہے مسلح افواج پاکستان کی ٹیمیں بھی پہلے روز سے ہی متاثرین کی مدد کر رہی ہیں جس پر ہم مسلح افواج پاکستان کے بھی مشکور ہیں۔ سردار عتیق