01:03 pm
گلوبل وارمنگ دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے،خواجہ افتخار بٹ

گلوبل وارمنگ دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے،خواجہ افتخار بٹ

01:03 pm

گلوبل وارمنگ دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے،خواجہ افتخار بٹ نوجوان نسل حدت میں اضافے کی وجوہات کو کنٹرول کرے کوٹلی(سٹی رپورٹر)ریٹائرڈ جسٹس شریعت کورٹ آزاد کشمیر جسٹس (ر)خواجہ افتخار حسین بٹ نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے تمام ممالک کو اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حدت میں اضافے کی وجوہات کو کنٹرول کرنے اور سطح زمین کو قدرتی درجہ حرارت کی حالت پر واپس لانے کے لیے نوجوان نسل کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنے وطن کو اس خطرے سے مکمل طور پر نجات دلانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تا کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک شفاف ماحول پا سکیں اور انہیں حدت کے چیلنج سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے۔گورنمنٹ بوائز سائنس کالج گلہار کوٹلی میں شجر کاری کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ گلوبل وارمنگ کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس کے خلاف صف آرا ہو جائیں اور یہ لازم کر لیں کہ وہ درخت لگا کر ان کی نشو ونما کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کریں گے۔سابق چیف کنزرویٹو جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بچپن سے ہی پودوں سے محبت ہے اور میرا ضمیر مطمعن ہے کہ میں نے پچپن سے آج تک جب میں ریٹائرڈ ہو گیا ہوں میں نے جنگلات کی بھرپور خدمت کی ہے درخت لگانا مشکل نہیں بلکہ ان کی حفاظت کرنا اور انہیں پروان چڑھانا مشکل کام ہے مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنا فرض پوری ایمانداری سے ادا کیا ہے۔ یونیورسٹی آف کوٹلی کے شعبہ بائیوٹیک کے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد شاہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کی نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داری کا حساس ہے میں نوجوان طلباء کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ شجر کاری کے حوالہ سے کوٹلی یونیورسٹی سے جتنا تعاون چاہتے ہیں انہیں فراہم کیا جائے گا۔ہم نوجوانوں کی عملی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اچھی نسل کے پودے فراہم کریں گے تا کہ ارض وطن کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔پرنسپل پرفیسر سکندر نے بھی اپنے خطاب میں شجر کاری کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ درخت ہی زمین کاز یور ہیں ہمیں گلوبل وارمنگ کا مقابلہ شجر کاری سے کرنا ہے ۔تقریب سے دیگر خطاب کرنے والوں میں کیپٹن (ر) محمد سلیم بٹ ،پرفیسر جاوید احمد ملک بھی شامل تھے۔ازاں بعد مہمان خصوصی نے کالج کے لان میں کئی پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا۔ افتخار بٹ

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان ہائوس تبدیلی کی حمایت کرڈالی

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں ہے اس لئے اپنے کارکنوں کو لوٹ رہی ہے، مریم نواز

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار

سب مانتے ہیں مہنگائی ہے وزیراعظم خود بھی مانتے ہیں ، عثمان ڈار