01:03 pm
 کشمیری قوم کو اپنا مقدمہ خود لڑنا پڑے گا ،طاہر بوستان

کشمیری قوم کو اپنا مقدمہ خود لڑنا پڑے گا ،طاہر بوستان

01:03 pm

کشمیری قوم کو اپنا مقدمہ خود لڑنا پڑے گا ،طاہر بوستان مودی نے 370اور 35Aکو ختم کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) کشمیری قوم کو اپنا مقدمہ خود لڑنا پڑے گا ۔ کب تک دوسروں پر انحصار کرتے رینگے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے 370اور 35Aکو ختم کر کے بہت بڑی غلطی کر دی ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے اور دونوں اطراف جو اسیران ہیں انہیں رہا کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے مرکزی راہنمابرطانیہ میں مقیم راجہ طاہر بوستان ایڈووکیٹ نے ’’اوصاف‘‘ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آگرہ ، شملہ ، تاشقند، تمام معاہدوں کی ریاستی عوام پابند ہے کیونکہ معاہدے قابض قوتوں کے درمیان طے پائے ہیں ۔ راجہ طاہر بوستان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مودی کے اقدام کے بعد کشمیری میںبحث شروع ہوئی ہے کہ کشمیری قوم دونوں اطراف غلام ہے کشمیرجسے جنت نظیر کہتے ہیں وہ اسوقت جہنم بنی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرچھوڑ دو تحریک کی بنیاد بیرسٹر قربان علی ایڈووکیٹ ، سابق بانی چیئرمین جموں وکشمیر پیپلزنیشنل پارٹی نے رکھی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 27جماعتوں کے اتحاد پر متل جو تنظیم قائم ہوئی ہے اسکے صدر ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ اور سیکرٹر ی جنرل لیاقت حیات ہیں ، جنکی قیادت میں کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رینگے اور کسی صورت ریاست کی بند ر بانٹ نہیں ہونے دینگے ۔ طاہر بوستان