02:29 pm
فلاحی تنظیموں نے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی، چوہدری سرفراز

فلاحی تنظیموں نے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی، چوہدری سرفراز

02:29 pm

فلاحی تنظیموں نے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی، چوہدری سرفراز راشن ، ٹینٹ،کمبل اور ادو یات کھڑی شریف میں پہنچناشروع ہوگئی ہیں ، چیئرمین ویلفیئرسنٹر چیچیاں کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف)حلقہ کھڑ ی شریف کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ساہنگ سمیت دیگر چھوٹے بڑے دیہاتوں میں فلاحی تنظیموں نے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا راشن ، ٹینٹ ،کمبل اور ادو یات کی وافر مقدار ہیوی گاڑیوں کے ذریعے کھڑی شریف میں پہنچناشروع ہوگئی ہے جس سے زلزلہ زدگان کو گذشتہ ایک ہفتے بعد معقول ریلیف ملنا شروع ہو گیاہے ۔راشن ادوایات کے برعکس خیموں کی تاحال قلت پائی جا رہی ہے جس کے لیے متاثرہ خاندان حکومت کی جانب امداد کے منتظر ہیں حالیہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر اور پاکستان کی این جی اوز نے زلزلہ زدگان کو مثالی ریلیف فراہم کیا ہے جس پر حلقہ بھر کے عوام نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،اس موقع پر چیئرمین سرفراز ویلفیئرسنٹر چیچیاں چوہدری محمد سرفراز نے حلقہ کھڑی شریف کے عوام کی امداد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم تمام فلاحی اداروں سے ملکر کھڑی شریف کی آبادکاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے زلزلے کے فورا بعد ایدھی ایمبولینس سروس، یونائیٹڈ ایمبولنس سروس، چنار ایمبولنس سروس، قصوی ایمبولنس سروس سمیت درجنوں ایمبولنس سروسز نے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میں مریضوں کومفت فسٹ ایڈ دی گئی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور بھمبر کی ذیلی ٹیموں نے میڈیکل کیمپس لگا کر زلزلے کی زد میں آنے والے زخمیوں کو طبعی امداد پیش کی جبکہ زلزلے کے فورا بعد پاک آرمی نے متاثرہ علاقے میں اپنا ریسکیو آپریشن بھی شروع کر دیا جس سے بلا شبہ عوام علاقہ کو بے حد ریلیف ملا اور پاک افواج تا حال حلقہ بھر میں امدادی کیمپس قائم کیے ہوئے ہیں ۔تحصیل میرپور اور تحصیل بھمبر میں محکمہ مال کے سروے کے بعد میرپور کو مکمل اور بھمبر کی تین یونین کونسلوں کوآفت زدہ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد نہ صرف حکومتی ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں بلکہ عوام کے لیے شبانہ روز کام کرنے والی این جی اوز سے بھی متاثرین کو زیادہ توقعات وابستہ ہوگئی ہیں عوام علاقہ نے حلقہ کھڑی شریف میں آنے والی فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ زدگان کی آباد کاری میں تمام تنظیمیں ہماری بھرپور مدد کریں ۔ چوہدری سرفراز

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب