02:47 pm
سیری:   لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

سیری: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

02:47 pm

سیری(آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا 4سالہ بچی شدید زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیا پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا
 تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ججوٹ بہادر، چتر، خانپور پربھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4سالہ اقراء آفتاب دختر محمد آفتاب ساکن جنجوٹ بہادر قوم مغل پیٹ میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کوٹلی ریفر کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔
 

تازہ ترین خبریں