01:12 pm
کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ہیرا پھیری کی تیاریاں شروع

کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ہیرا پھیری کی تیاریاں شروع

01:12 pm

کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ہیرا پھیری کی تیاریاں شروع سیکرٹری شوکت شہاب نے چیئرمین راجہ عقیل کی کرپشن کا حصہ بننے سے انکار کر دیا کوٹلی (شاہنواز بٹ سے ) شکاری نیا جال پرانا ،کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک بار پھر پلاٹوں میں ہیراپھیری کی تیاری شروع،ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن اور مال بنانے کے لیے کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی انتظامیہ نے ’’چھرے ‘‘ تیز کر لیے ،پلاٹوں کی بندر بانٹ اور پلاٹ منتقلی کے معاملہ پر چیرمین اور سیکرٹری آمنے سامنے آگئے،کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی ہونے والی ’’واردات ‘‘ کا بھانڈا کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین راجہ عقیل اور سیکرٹری سردار شوکت شہاب کے درمیان ہونے والی لڑائی نے پھوڑ دیا ،سیکرٹری کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار شوکت شہاب نے موجودہ چیئرمین راجہ عقیل کی جانب سے پلاٹوں اور دوسرے معاملات میں ’’کرپشن ‘کا حصہ بننے سے انکار کر دیا اور میرے انکار کرنے پر بلاجواز رولی ہلز اسکیم کے نقشہ جات اور دوسرے اہم ترین ریکارڈ کو حوالے کرنے کے لیے بلاجواز اور غیر قانونی طور پریشر ڈالنے کی کوشش کی مگر جب میں نہ مانا تو گواہان کی موجودگی میں مجھے نہ صرف گالیاں نکالی بلکہ مجھ پر پیر ویٹ کے ساتھ جان لیوا حملہ بھی کیا یہ تو راقم کی خوش قسمتی تھی کہ لگ نہیں سکا اصل بات یہ ہے کہ کچھ پلاٹوں کے معاملات میں جعلسازی سے تبدیلی کی گئی جن پر سیکرٹری کے دستخط ہی سرے سے موجود نہیںہیں پر تحقیقات کرنے کے لیے کہا گیا جس پر چیرمین سیخ پا ئہ ہیں میںنے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو درخواست دی ہے اور تھانہ کوٹلی میں بھی چیرمین کے خلاف درخواست دی ہے جس پر ابھی تک کوئی بھی کاروائی نہیں ہوئی ہے سیکرٹری سردار شوکت شہاب کا میڈیا کے نام ’’کھلاخط ‘‘ میں ادارے میں بہتری لانا چاہتا ہوں مگر نہیں ہو رہی ہے سیکرٹری موصوف ہمیشہ دفتر لیٹ آتے ہیں انھوں نے غیر قانونی طور پر ریکارڈ اپنے پاس رکھا ہوا ہے پلاٹوں میں اگر کئی گڑ بڑ ہوئی ہے تو اسکی انکواری ہوگی ایک سوال پر بتایا کہ اگر کسی کا پلاٹ الاٹ ہے اور اسے منتقل کرنا مقصود ہو تو پھر اسکے لیے قوانین موجود ہیں ایک سال ہو گیا ہے مگر موصوف کا رویہ درست نہیں ہے کسی کو بھی اپنے دفتر میں من مانی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دونگا چیرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ عقیل کا میڈیا سے اظہار خیال ،ادھر تھانہ کوٹلی کے ایس ایچ او محمد شہزاد چوہدری نے بتایاکہ چیرمین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کاروائی کے لیے ایک درخواست تھانہ میں آئی ہے اس پر کاروائی جاری ہے ،کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں چیرمین راجہ عقیل اور سیکرٹری سردار شوکت شہاب کے درمیان تلخ کلامی ،گالم گلوچ ہوئی بعد ازاں بقول سردار شوکت شہاب کے چیرمین راجہ عقیل نے مجھ پر پیپر ویٹ کے ساتھ حملہ کیا یہ مجھ سے اسکیم کے نقشہ جات لینا چاہتا ہے جس کے بعد کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک بار پھر ’’لوٹ سیل ‘‘ شروع ہو گی مگر میں نے کہا کہ اس وقت کیس سپریم کورٹ میں ہے فیصلہ ہونے دے پھر میں ریکارڈ دونگا مگر موصوف غصے سے لال پیلے ہو گے اور مجھ پر حملہ کر دیا یہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں بچ گیا ہوں میں نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم کو درخواست دی جس کے بعد تھانہ کوٹلی میں بھی چیرمین کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے انھوں نے کہا کہ یہ ایک منصوبے کے تحت اسکیم کے پلاٹو ں میں لوٹ مار کرنا چاہتے ہیں کس قانون کے تحت ایک مافیا کو پلاٹ آگے الاٹ کر کے دیے جارہے ہیں میں ادارے کا سیکرٹری ہوں اور مجھے پتا ہی نہیں ہے یہ سب کچھ غیر قانونی طور پر کیا جارہا ہے اور چونکہ میں رکاوٹ ہوں اس لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے یہ امر قابل زکر ہے کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ادارہ ہر آنے والی حکومت کے لیے ایک ’’سونے کی کان ‘‘ ہے جس سے جس کا جتنا بھی دل کیا مال بنا لیتاہے۔ کوٹلی ڈویلپمنٹ

تازہ ترین خبریں