12:42 pm
کشمیری متحد ہو کر آزادی کیلئے آواز بلند کریں،اشفاق کشمیری

کشمیری متحد ہو کر آزادی کیلئے آواز بلند کریں،اشفاق کشمیری

12:42 pm

کشمیری متحد ہو کر آزادی کیلئے آواز بلند کریں،اشفاق کشمیری بھارتی دہشت گردی کے خلاف صدرجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کوٹلی کا خطاب کوٹلی (سٹی رپورٹر)بھارتی دہشت گردی کے خلاف جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کوٹلی کے کارکنوں کا 27 اکتوبر کو زبر دست مظاہرہ لبریشن فرنٹ کے کارکن 27 اکتوبر بروز اتوار شہید چوک کوٹلی جمع ہوئے اور پورے کوٹلی شہر کا چکر لگایا جلو س نعرہ بازی مودی دہشت گرد ہائے ، ہائے بھارتی ظلم و تشدد ہائے ، ہائے بھارتی جابرانہ غاصبانہ قبضہ ہائے ، ہائے ہم لے کے رہیں گے آزادی کشمیری قوم کا نعرہ آزادی رائے شماری جلوس شہر کا چکر لگانے کے بعد شہید چوک کوٹلی پہنچا تو جلسہ کی شکل اختیار کر گیا ۔ راجہ حلیم کشمیری نے تلاوت سے آغاز کیا اور جلسے عام سے 24 سال بھارتی عقویت خانوں میں گزارنے والے زونل نائب صدر ساجد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ و فکر کے کشمیری ایک نقطے پر جمع ہو کر یک زبان آزادی کشمیر کے لیے آواز بلند کر یں اس میں ہماری بہتری ہے ضلعی صدر اشفاق کشمیری نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر 5 ہزار سال کی تاریخ پر محیط ہے بھارت پہلے ہی ریاست جموں کشمیر کو سونے کی چڑیا سمجھ کر قبضے کی خواب دیکھ رہاتھا ۔ یوں بھارت کو بہانہ مل گیا اور پھر بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو اپنی افواج ہوائی جہازوں کے ذریعے اتار کر جبرانہ غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے ۔ جس کے خلاف آج تک کشمیری قوم آزاد و رائے شماری کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ۔ جو کشمیریوں کا جائز مطالبہ ہے اشفاق کشمیر ی نے کہا کہ اقوام متحدہ 13 اگست 1948 کی قرار داد پر عمل درآمد کرے ، اقوام متحدہ کی فوج تعینات کر کے رائے شماری کرائی جائے جو بہترین حل ہے جلسہ سے تحصیل سہنسہ کے صدر راجہ پرویز اختر حلیم کشمیری بادشاہ قریشی ، عمران کھوکھر ، ملک اسلم وغیرہ نے خطاب کیا کوٹلی کے علاوہ تتہ پانی ، نکیال ، کھوئی رٹہ ، میں بھی جے کے ایل ایف یوم سیاہ منایا اور جلوس نکالے ۔ اشفاق کشمیری

تازہ ترین خبریں