12:19 pm
 شوکت شہاب کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ملک یوسف

شوکت شہاب کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ملک یوسف

12:19 pm

شوکت شہاب کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ملک یوسف کوٹلی(وقا ئع نگار)کے ڈی اے کے سیکرٹری شوکت شہاب کے ساتھ چیئرمین راجہ عقیل کا رویہ ناقابل برداشت ہے ایڈمنسٹریٹر اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اس طرح کی گھناونی کارروائیاں کرنے پر اتر آیا ہے وہ یاد رکھے کہ ہم شوکت شہاب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ان کا بال بھی بیکا نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت آزاد کشمیر ایسے افراد پر کڑی نظر رکھے کیونکہ ان لوگوں کا رویہ حکومتی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایم ایل اے رہنماء مسلم لیگ(ن) اور ہر دلعزیز عوامی شخصیت ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نےڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نےکہا کہ کوٹلی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں خالی ہاتھ آنے والے ٹرکوں کے ٹرک بھر کر ساتھ لے گئے کسی کو جرات نہ ہوئی، مقامی ایم ایل اے بھی دانتوں میں انگلیاں دبا کر تماشہ دیکھتے رہے اب یہ تماشہ زیادہ دیر برداشت نہیں کروں گا۔پچیس ہزار ووٹوں کا حامل ہوں،کرپشن اور اقرباپروری ختم کر کے دم لوں گاکوٹلی کے عوام کے حقوق کا محافظ ہوں ڈاکہ زنی نہیں کرنے دوں گا ،بلدیہ کوٹلی ،لوکل گورنمنٹ اور دیگر مقامی محکموں کو ماسی ویہڑہ بنا دیا گیا ہے اور ان میں تعینات کیے جانے والے افراد کی اکثریت برادری ازم اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کی گئی ہے جس سے مقامی حقداروں کی حق تلفی ہو رہی ہے ہم بعض وزراء کے رویے کی مذمت کرتے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایسی پوسٹوں پر تعیناتی کا حق صرف ان لوگوں کا ہے جو مقامی رہائشی ہیں اور بیروزگار ہیں۔بلدیہ کے ڈی اے جیسے اداروں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے ان ذمہ داروں کا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کیونکہ گڈ گورنس کا دعویٰ کیا گیا تھا ایسے اقدامات سے جو کہ بعض وزرا کی طرف سے کیے جا رہے ہیں ان کی وجہ سے حکومت کے لیے پریشانیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔ ملک یوسف

تازہ ترین خبریں