10:23 am
 اللہ تعالیٰ  نواز شریف کوجلد صحت یاب  کرے،سردار محمد اصغر

اللہ تعالیٰ نواز شریف کوجلد صحت یاب کرے،سردار محمد اصغر

10:23 am

اللہ تعالیٰ نواز شریف کوجلد صحت یاب کرے،سردار محمد اصغر قائد کی طبیعت تشویشنا ک ، ان کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کوجلد صحت یاب فرمائے۔ قائد نواز شریف صاحب کی طبیعت تشویشنا ک ہے ، انکی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے ۔ پوری قوم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بہت ناز ک صورتحال سے گزر رہاہے ۔ مہنگائی عروج پر ہے ، ادویات میں بے حد اضافہ کر کے مریضوں کو سہولیات دینے کے بجائے انکے لیے مشکلات میں اضافہ کر لیا گیا ہے ۔کشمیر کی صورتحال نازک موڑ پر ہے بارڈر کے حالات تشویشناک ہیں ۔نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی طر ف گامزن تھا ۔مگرسازش کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا گیاجس کا خمیازہ ابھی تک قوم بھگت رہی ہے ۔ ایسے وقت میں اس ملک کو نواز شریف جیسے محبِ وطن لیڈ ر کی ضرورت ہے جو ملک کو اس ناز ک صورتحال سے نکال سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نواز شریف کو جلد صحت یاب کرے ، قوم کو نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبریں