11:44 am
کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے ارادے جواں ہیں، آفتاب  کوہل

کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے ارادے جواں ہیں، آفتاب کوہل

11:44 am

کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے ارادے جواں ہیں، آفتاب کوہل بھمبر ( بیورورپورٹ) معروف کاروباری، سیاسی سماجی شخصیت آفتاب احمد کوہل اور ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس آف کوہل نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون نے محصور کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمگیر تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے ارادے جواں اور حوصلے بلند ہیں 72 برس کے بھارتی جبر و استداد نے ان کے اندر چٹان جیسی مضبوطی پید اکردی ہے کشمیریوں نے لازوال قربانیوں کے ذریعے تنازعہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے ایک قوم ایک سوچ اور ایک آواز ہوجانا چاہیے اس کے سوائے کوئی راستہ نہیں جو ہمیں منزل مقصود تک پہنچاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کی موجود صورت حال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تین ماہ سے بھارتی درندوں کے مظالم کی لرزہ خیز دستانیں سامنے آرہی ہیں بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اشیاء ضروریہ اور ادویات کی شدید قلت ہے حریت قیادت نظر بند ہے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے جنت نظیر وادی غم و الم کی دستایاں بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں