09:38 am
 لداخ ،جموں ،گلگت ،آزاد خطہ جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ، لطیف عقیل

لداخ ،جموں ،گلگت ،آزاد خطہ جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ، لطیف عقیل

09:38 am

لداخ ،جموں ،گلگت ،آزاد خطہ جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ،لطیف عقیل کشمیری مودی سرکار کے مسلط تقسیم کے فارمولہ کو قبول نہیں کریں گے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کے باوقار مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ،کشمیری کسی صورت تقسیم کے فارمولہ کو قبول نہیں کریں گے، لداخ ،جموں ،گلگت ،وادی آزاد کشمیر ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ،سنگولہ شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے، یونین کونسل سنگولہ پسماندہ علاقہ ہے ،حکومتوں نے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی خاص توجہ نہیں دی اب عوام کو منظم ہو کر نواجوانوں کو خصوصی دلچسپی لے کر اپنی مدد آ پ کے تحت بنیادی مسائل کے حل کے لیے نکلنا پڑئے گا ،دیار غیر میں محنت مزدور ی کرنے والے سنگولہ کے باسیوں نے اپنے علاقہ میں غربت کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کا عزم کیا ہے علاقہ کے عوام تنظیم کا ساتھ دیں تاکہ تنظیم علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے، تنظیم نے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں چار سالہ کوششوں کے بعد تنظیم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ این او سی جاری ہوا اب تنظیم سنگولہ ویلفیئر فاونڈیشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنے اہداف حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار این او سی جاری ہونے کے بعد تہنیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگولہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر لطیف عقیل و دیگر نے کیا، اجلاس میں تنظیم اعوان پاکستان یوتھ ونگ کے صدر معین احمد خان ،الااقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف آرگنائزر پروفیسر رفاقت گردیزی، ایس ڈبلیو ایف کے وائس چیئرمین انجنئیر مخدوم حسین، راولپنڈی میں مقیم بزنس مین محمد عارف اعوان، خورشید بیگ نے خصوصی شرکت کی، اجلا س سے پروفیسر طفیل حسین، سنیئر معلمین رشید حسرت، محمد ریاض اعوان، منصف اعوان، کے علاوہ عبدالروف اعوان، ملک عاشق خان ، طار ق جاوید ،نسیم افسر، مشتاق اعظم، ملک اختر حسین، زبیر قادری، ملک شہزاد، اعجاز یونس، زین اکبر، حسیب اعوان، و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر عارف اعوان نے تنظیم کے لیے25ہزار ،اعجاز یونس نے 5ہزار اور حافظ معین نے فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان کیا، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر لطیف عقیل نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد نسیم نے سر انجام دیے۔

تازہ ترین خبریں