12:26 pm
 بلدیہ بھمبر کو شہریوں کی خدمت کا مثالی ادارہ بنا دوں گا، چوہدری تصدق

بلدیہ بھمبر کو شہریوں کی خدمت کا مثالی ادارہ بنا دوں گا، چوہدری تصدق

12:26 pm

بلدیہ بھمبر کو شہریوں کی خدمت کا مثالی ادارہ بنا دوں گا، چوہدری تصدق شہری نقشہ منظور کروا کرعمارتوں کا کام شروع کرائیں،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر (بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و سٹی صدر مسلم لیگ ن بھمبر شہر چوہدری تصدق یوسف ٹیپو نے کہا ہے کہ بلدیہ بھمبر کو شہریوں کی خدمت کا مثالی ادارہ اور بھمبر شہر کو تعمیر وترقی کا مثالی نمونہ بنا دوں گا ماڈل سٹی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے خانہ پری کاغذی کام نہیں بلکہ عمل کام کیا جارہا ہے معیار و رفتار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے بلڈنگ کوڈ کے مطابق اور نقشہ منظور کرا کے شہر میں عمارتوں کا کام شروع کیا جائے بدوں نقشہ کام شروع کرنے سے گریز کیا جائے گزشتہ روز اپنے دفتر کشمیر پریس کلب بھمبرکے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تصدق یوسف ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کو تفریحی کی سہولیات کے لیے چلڈرن پارک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اسے مزید خوبصورت بنایا جارہا ہے جس سے شہریوں اچھی تفریح ملے گی بھمبر شہر کی بہتری ترقی و خوبصورتی کے لیے شہریوں کی مشاورت کے ساتھ کام کریں گے ۔ بلدیہ بھمبر

تازہ ترین خبریں