12:33 pm
  وفاقی حکومت  پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ولید اشرف

وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ولید اشرف

12:33 pm

وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ولید اشرف فریال تالپورکی غیر مناسب انداز میں گرفتاری سے خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا بھمبر ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ضلعی صدر و سابق ضلعی ایڈمنسٹریٹر چوہدری ولید اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ جارہا ہے اور دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے پی پی پی کے خاتمہ کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں دن بدن ایک مضبوط قوت بن رہی اور آنے والا مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جتنا بھی دبایا جائے گا پیپلز پارٹی اتنی ہی مضبوط اور مقبول بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ احتساب بیورووفاقی حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے ،فریال تالپورکی غیر مناسب انداز میں گرفتاری خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا پرزور مذمت کرتے ہیں نیازی حکومت کی بوکھلا ہٹ اور انتقام کی انتہا ہے آصف زرداری پہلے بھی سر خرو ہوئے اب بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت سے سو اختلاف اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے لیے ہم سب تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم 92 دن سے مسلسل کرفیو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اقوام عالم فوری نوٹس لیں۔ ولید اشرف

تازہ ترین خبریں