12:22 pm
 چیف جسٹس  ابراہیم ضیاء نے  کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس ابراہیم ضیاء نے کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا

12:22 pm

چیف جسٹس ابراہیم ضیاء نے کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا مظفر آباد( سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے منگل کے روز آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے احاطہ میں کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس موقع پر سینئر جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، جسٹس غلام مصطفٰی مغل ، رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ شیخ راشد مجید، سینئر وکلاء بھی موجود تھے ۔ اس موقع سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا بھی کروائی گئی ۔قبل ازیں چیف انجینئر سنٹرل ڈیزائن آفس افتخار حسین کیانی نے منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ جلد ازجلد کیفے ٹیریا کی تعمیر کی جائے تاکہ وکلاء اور سپریم کورٹ کے سٹاف کے لیے پارکنگ اور دیگر سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوں نے بروقت تعمیراتی کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ کیفے ٹیریا

تازہ ترین خبریں