10:04 am
وزیر بلدیات  کا زوال شروع، وزیراعظم فرعون کی بد عنوانیوں کا نوٹس لیں، افتخار  راجہ

وزیر بلدیات کا زوال شروع، وزیراعظم فرعون کی بد عنوانیوں کا نوٹس لیں، افتخار راجہ

10:04 am

وزیر بلدیات کا زوال شروع، وزیراعظم فرعون کی بد عنوانیوں کا نوٹس لیں، افتخار راجہ سہنسہ سرساوہ سے منتخب ممبر اسمبلی نے اپنوں کو نوازا بیگانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) مسلم کانفرنس یوتھ آزادکشمیر کے سابق صدر افتخار احمد راجہ نے کہا ہےکہ حلقہ سہنسہ سرساوہ سے منتخب ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے ممبر اور حلقہ کی نمائندگی کے دعویدار یہ بتائیں کہ پچھلے 23 سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے چند خاندانوں کو پالنے کے سوا کیا کیا ؟ سیاست میں پی ایچ ڈی کے دعویدار کا زوال اب شروع ہونے والا ہے ۔جس نے حلقہ کے اندر تعصبات کی لعنت پید اکی ۔ منفی رجحان کو جنم دیا استحصالی پالیسیاں پروان چڑھائیں، اپنوں کو نوازا بیگانوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ۔اس حلقہ کے اندر سینکڑوں افراد کا خون پسینہ شامل ہے جس کا کریڈٹ ایک ہی بند ہ لے رہا ہے۔ جو شخص فرعون بنےجائے ،خود غرضی،خود فریبی میں مگن ہو خود نمائی کی سیاست کر تا ہو اور سیاست کی فیلڈ میں اپنے آپ کو بھگوان مانتا ہو اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا جماعتی ٹکٹ اور برادری کو نکال کر انتخابی میدان میں جائیں تو پھر ان کو آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا برادری اور جماعت کے نام سے اقتدار میں جاکر نہ صرف برادری کے لوگوں کا استحصال کیا اپنے چند لوگوں کو نواز ا ، اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ جس کی وجہ سے مایوسی اور بدگمانیوں نے جنم لیا ہے ،انھوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان حلقہ کے اندر من مانی کارروائیوں کا نوٹس لیں یکطرفہ چلائی جانے والی پالسیوں کو روکیں ۔ عوام نے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ راجہ فاروق حیدر خان کی وجہ سے دیا ہے ۔ یہ شخص حکومت اور جماعت کے لیے بدنامی اور ناکامی کا سبب بن رہاہے ۔ افتخار راجہ

تازہ ترین خبریں