10:19 am
میر پورکے لوگ بیرسٹر سلطان کو ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچائیں، بشارت بادشاہ

میر پورکے لوگ بیرسٹر سلطان کو ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچائیں، بشارت بادشاہ

10:19 am

میر پورکے لوگ بیرسٹر سلطان کو ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچائیں، بشارت بادشاہ بیرسٹر بین الا قوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھتے ہوئے کشمیریوں کی آواز بنے ہوئے ہیں باغ (نمائندہ اوصاف )سابق مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و صدر گل بادشاہ فائونڈیشن سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میر پور لوگ بیرسٹر سلطان محمود کے ہاتھ مضبوط کریں اور انہیں ووٹ دیکر اسمبلی میں پہنچائیں تا کہ وہ کشمیر کا مقدمہ اسمبلی اور بین الاقوامی سطح پر بھر پور انداز سے لڑ سکیں۔ بیرسٹر سلطان محمود واحد لیڈر ہیں جو بین الا قوامی سطح پر آج تک مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور آر پار کشمیریوں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔تقسیم کشمیر کے خلاف عمران خان کی قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے ۔ اس لیے ان کا اسمبلی میں پہنچنا ضروری ہے کہ چوہدری سعید نے میر پور کے لوگوں کے ووٹوں کا تقدس پامال کیا اور اسمبلی کے اندر اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ۔میر پور کے لوگوں کو جو اپنا ایک بہترین ماضی اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے ان کے ووٹ کی توہین کی ہے ۔ آج اللہ نے میر پور کے عوام کو ایک بار پھر موقع دیا ہے کہ ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے شخص جسے عدالت العالیہ میں کرپشن کے اوپر نا اہل قرارد یا ہے کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں تا کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے ۔ پیپلز پارٹی نے میر پور میں اپنے امیدوار کو بٹھا کرپی ٹی آئی کے حق میں اپنے تابوت میں آخری کیل لگائی ہے ۔بھٹو تو آج بھی زندہ ہے لیکن حادثاتی صدر اور حادثاتی چیئرمین نے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کو دفن کر دیا ہے ۔ بشارت بادشاہ

تازہ ترین خبریں