05:34 pm
جامعہ کشمیر  کی سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کا قیام

جامعہ کشمیر کی سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کا قیام

05:34 pm

جامعہ کشمیر کی سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کا قیام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کلیم نے افتتاح کردیا مظفرآباد(سٹی رپورٹر) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کا قیام۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے شعبہ رسائل و جرائد کا افتتاح کیا۔ رئیس جامعہ کا شعبہ رسائل ،جرائد کے افتتاح کے علاوہ سینٹرل لائبریری میں قائم ای بک کے سیکشن کابھی دورہ،کیا کتابوں کے مطالعہ میں بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا اور نئے رجحانات سے مستفید ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ای بکس کے قیام سے طلبہ کوجہاں کتابوں تک رسائی ہو سکے گی وہاں وہ ملک کی بڑی جامعات کی لائبریریوں سے بھی لنک ہو سکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کا لائبریری سٹاف سے خطاب ۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کیا۔ اس موقع پر چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، لائبریرین سید فرحت کاظمی، محمد مرجان،رفیق قریشی ،رفاقت عباسی ،سمیرا خان بھی موجود تھے۔سینٹرل لائبریری کے لائبریرین سید فرحت کاظمی نے نئے قائم ہونے والے شعبہ کی اہمیت اور لائبریری کے دیگر شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس شعبہ میں 122سے زائد انٹر نیشنل ،نیشنل اداروں کے رسائل کے علاوہ 62ہزار سے زائد ای بکس موجود ہیں، ای بکس کے قیام سے جہاں جامعہ کشمیر کے اسکالرز کو معیاری میٹریل تک رسائی ممکن ہوگی، وہاں ریسرچ میں بھی آسانی ہو گئی ہے۔ لائبریرین سید فرحت کاظمی نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کے ساتھ جامعہ کشمیر کی لائبریری منسلک کی گئی ہے،جس سے طلبہ استفادہ کر رہے ہیں۔ بریفنگ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے جامعات میں لائبریری کی اہمیت اور افادیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ای بکس لائبریری وقت کی اہم ضرورت ہے ،جامعہ کشمیر کے طلبا و طالبات قائد اعظم یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد انکی لائبریریوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اپنی تحقیق میں معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے سینٹرل لائبریری میں شعبہ رسائل وجرائد کے قیام پر چیف لائبریرین ،لائبریرین اور دیگر سٹاف کو مبارکباد دی۔ جامعہ کشمیر

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب