09:28 am
 علامہ اقبالؒ کی تعلیمات ہمار ے لئے مشعل راہ ہیں ، ادریس چوہدری

علامہ اقبالؒ کی تعلیمات ہمار ے لئے مشعل راہ ہیں ، ادریس چوہدری

09:28 am

شاعر مشرق کی تعلیمات ہمار ے لئے مشعل راہ ہیں،ادریس چوہدری علامہ اقبالؒ عظیم فلسفی شاعر ،محقق ، دانشور اور سچےعاشق رسولؐ تھے، تقریب سے خطاب میرپور (نامہ نگار)علامہ محمد اقبالؒ عظیم فلسفی شاعر ،محقق ، دانشور اور سچےعاشق رسولؐ تھے آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کی مسلمان قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم علامہ اقبال کی تعلیمات سے استفادہ کر کے اور آج کی نوجوان نسل کو اقبال کی تعلیمات سے آشنا کیا جائے ہمیں اپنی زندگیاں علامہ اقبال ؒ کی زندگی کے مطابق ڈہالنی چاہئیں تاکہ ہماری دنیا بھی بن جائے اور آخرت بھی سنوار جائے دہشت گردی انتہا پسند اور فرقہ وارانہ سوچ کے خاتمہ کیلئے علامہ اقبالؒ کی تعلیمات ہماری لئے مشعل راہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل ادریس چوہدری ، محمد لطیف غوث ، محمد اسحاق چوہان ، محمد صدیق چوہدری ، چوہدری زاہد حسین نے پائلٹ ہائی سکول نمبر1میرپور میں علامہ اقبال کے 142یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت محمد ادریس نے کی۔ شاعر مشرق فرزند کشمیر علامہ محمد اقبال ؒ جیسی معتبر اور ہمہ گیر شخصیت جیسی ہستی اسلام پاکستان کے لیے انمول تحفہ ہے ۔اقبالؒ سچے عاشق رسول تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کیا اور ان کے تن مردہ میں جان پیدا کر دی ۔اقبالؒ نے مایوسی کو امیدی میں بدل دیا ۔اہلیان جموں کشمیر کی یہ خوش نصیبی ہے کہ اقبالؒ کا تعلق کشمیر سے تھا ہماری حکومتوں، سیاسی و دینی قیادت اور نام نہاد دانشوروں نے اقبالؒ اور جناح ؒ کے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔دو قومی نظریہ اور اسلام کی سر بلندی کے لیے علامہ محمد اقبالؒ کی گراں قدر اور لازوال خدمات نئی نسل کے لیے راہنمائی کا چشمہ ہیں ۔اقبال ؒ پاکستان کی فکری بانی ہی نہیں مصور پاکستان بھی ہیں۔قائداعظم ؒ اس فکر اور تصور کے عملی معمار تھے ۔

تازہ ترین خبریں