09:33 am
عوام کا تبدیلی کا فیصلہ  ،24نومبر کو فتح بیرسٹرسلطان کی ہوگی،مظہر  امین

عوام کا تبدیلی کا فیصلہ ،24نومبر کو فتح بیرسٹرسلطان کی ہوگی،مظہر امین

09:33 am

عوام کا تبدیلی کا فیصلہ ،24نومبر کو فتح بیرسٹرسلطان کی ہوگی،مظہر امین میرپور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف)تحریک انصاف آزادکشمیر حلقہ چڑہوئی کے رہنما مظہر امین نے کہا ہے کہ عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا 24نومبر کو فتح بیرسٹرسلطان کی ہوگی 24نومبر کو بیرسٹرسلطان ایکبار پھر سلطان بن کر سامنے آئے گے بیرسلطان محمود چوہدری کا مقابلہ کرپشن کے باشاہوں کے ساتھ ہے میرپور میں ہونے والے ضمنی عوام جوق در جوق قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں 24نومبر کاسورج بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا مخالفین کو اس بار عبرتناک شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا ،انہوں نےکہا ہےکہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح یقینی ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے جیت کر آزادکشمیر اسمبلی میں پہنچے گے تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے جارہی ہے اور تحریک آزادی کشمیر کا منطقی انجام بھی تحریک انصاف کے ہاتھوں سر انجام دئا جائے گا۔